• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 19 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، 3912 شہید اور 11873 زخمی

وزارت صحت لبنان نےاعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو مارچ سنہ 2026ء سے لبنان پر جاری قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3912 اور زخمیوں کی تعداد 11873 تک پہنچ گئی ہے۔

جمعہ 19-06-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، 3912 شہید اور 11873 زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت لبنان نےاعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو مارچ سنہ 2026ء سے لبنان پر جاری قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3912 اور زخمیوں کی تعداد 11873 تک پہنچ گئی ہے۔

لبنانی وزارت صحت کے تحت کام کرنے والے ہیلتھ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے جمعرات کی شام ایک بیان میں بتایا کہ دو مارچ سے اٹھارہ جون سنہ 2026ء تک کی مدت کے دوران قابض اسرائیل کی جارحیت کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق 3912 افراد شہید اور 11873 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ ہلاکت خیز اعداد و شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب قابض اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں پر فضائی حملے اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ شہری گاڑیوں کو بھی براہ راست نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان میں کفر تبنیت قصبے کے قریب قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے ایک کار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک لبنانی شہری شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے ملک کے جنوب میں واقع قصبے بیت یحون پر بم گرایا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

لبنان کے جنوبی علاقے مسلسل کشیدگی کی زد میں ہیں، جہاں فضائی حملے، توپ خانے سے گولہ باری اور مختلف مقامات پر اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جنوبی سرحد پر کشیدگی میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔

Tags: CasualtiesHumanitarian CrisisisraelIsraeli brutalityLebanonLebanon SituationMiddle East ConflictMiddle East newsregional tensionWar Impact
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.