• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 25 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سیزفائر کے باوجود لبنان میں شہادتوں کی تعداد 2491 تک جا پہنچی

لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 2 مارچ سے لبنان پر جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظلوموں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2491 ہو گئی ہے۔

ہفتہ 25-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
سیزفائر کے باوجود لبنان میں شہادتوں کی تعداد 2491 تک جا پہنچی
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 2 مارچ سے لبنان پر جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظلوموں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2491 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران صہیونی سفاکیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی کل تعداد 7719 تک پہنچ چکی ہے۔

اس سے قبل وزارت نے تصدیق کی تھی کہ ملک کے جنوبی حصے میں واقع قصبے تولین پر قابض اسرائیل کے فضائی حملے میں دو افراد جام شہادت نوش کر گئے۔

علاوہ ازیں گذشتہ روز بروز جمعرات کی شام ایک اور فضائی حملے میں شوکین قصبے کی شاہراہ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے، جبکہ دوسری جانب قابض اسرائیل کی فوج نے متعدد جنوبی قصبوں میں رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

خون ریزی کے یہ واقعات لبنان میں جمعہ کی صبح سے سیز فائر کے نفاذ کے باوجود پیش آ رہے ہیں، جہاں مسلسل آٹھویں روز بھی قابض اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان کے میدان جنگ میں کشیدگی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 16 اپریل سنہ 2026ء کو لبنان اور قابض اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، تاہم قابض اسرائیل کی افواج کی جانب سے مسلسل اس امن معاہدے کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

Tags: CasualtiesCeasefireConflictDeath TollHumanitarian CrisisisraelLebanonMiddle EastSecurityWar Impact
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.