• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 21 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان میں اسرائیلی فوجی کا مجسمہ مسیح کو توڑنے سے سخت ردِ عمل

جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے مسیح مجسمے کو ہتھوڑے سے توڑنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے

پیر 20-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان میں اسرائیلی فوجی کا مجسمہ مسیح کو توڑنے سے سخت ردِ عمل
0
SHARES
1
VIEWS

یروشلم – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے مسیح مجسمے کو ہتھوڑے سے توڑنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وہ تصویر مستند ہے جس میں جنوبی لبنان میں ایک فوجی کو مجسمے پر ضرب لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تصویر میں ایک اسرائیلی فوجی کو بڑے ہتھوڑے کے ذریعے صلیب سے گرے ہوئے مجسمہ مسیح کے سر پر وار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ مجسمہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی سرحد کے قریب واقع عیسائی اکثریتی گاؤں ‘دبل’ میں موجود تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح اپنے بیان میں تصویر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک فوجی کی تصویر ہے جو جنوبی لبنان میں کارروائی کے دوران موجود تھا۔

’الجزیرہ‘ کے مطابق مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 5 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، یہ مجسمہ لبنان کے سرحدی گاؤں دبل کے قریب نصب تھا۔

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اس واقعے کو "انتہائی سنگینی” سے دیکھ رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج منظرِ عام پر آنے والی اس تصویر کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جس سے یہ طے پایا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص اسرائیلی فوج کا سپاہی ہے جو جنوبی لبنان میں تعینات ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی، اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مجسمے کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ نصب کرنے کے لیے مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

دوسری جانب لبنان میں مسیحیوں کا مقدس مجسمہ توڑنے پر اسرائیلی فوج کو شدید تنقید کا سامنا ہے، مذہبی رہنماؤں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے واقعے پر اسرائیل کی شدید مذمت کی ہے۔مذہبی رہنماؤں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس سے مسیحیوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔

Tags: Christ StatueConflictControversyisraelIsraeli ArmyLebanonMiddle EastNewsreligious tensionsVandalism
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.