• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 18 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان میں اسرائیلی بمباری، جہاد اسلامی رہنما اور ان کی بیٹی شہید

غاصب صیہونی فوج نے لبنان کے شہر بعلبک کے مضافات میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تحریکِ جہاد اسلامی کے ممتاز رہنما وائل عبد الحلیم اور ان کی معصوم بیٹی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

پیر 18-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
لبنان میں اسرائیلی بمباری، جہاد اسلامی رہنما اور ان کی بیٹی شہید
0
SHARES
1
VIEWS

بعلبک – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی دشمن کی مجرمانہ اور سفاکانہ کارروائیوں کے تسلسل میں پیر کے روز علی الصباح مشرقی لبنان کے شہر بعلبک کے مضافات میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تحریکِ جہاد اسلامی کے ممتاز رہنما وائل عبد الحلیم اور ان کی معصوم بیٹی جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے اس لرزہ خیز واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ "صہیونی غاصب دشمن نے آدھی رات کے وقت ایک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بعلبک شہر کے جنوبی مضافاتی داخلی راستے پر واقع ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جہاں ایک مظلوم فلسطینی خاندان مقیم تھا”۔

سرکاری خبر رساں ادارے نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی دشمن کے اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں وائل عبد الحلیم اور ان کی 17 سالہ جوان بیٹی راما شہید ہو گئے جبکہ اس وحشیانہ بمباری کی زد میں آ کر دیگر کئی بے گناہ افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس المناک اور بزدلانہ ٹارگٹ کلنگ کے فوراً بعد لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ "مخیم الجليل” (الجلیل کیمپ) میں غاصب صیہونی ریاست کی اس بدترین سفاکیت اور نسل کشی کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور ہزاروں کی تعداد میں بپھرے ہوئے مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی یہ نئی درندگی اس نازک سیز فائر معاہدے کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیوں کا حصہ ہے جس کا اعلان گذشتہ 17 اپریل کو کیا گیا تھا اور ابھی گذشتہ جمعہ کو ہی اس میں مزید 45 دنوں کی توسیع کر کے اسے یکم جولائی تک بڑھایا گیا تھا۔

Tags: Airstrikesbreaking newsCasualtiesConflictIslamic JihadisraelLebanonMiddle EastpalestineSecurity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.