• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے ملبے پر لامین یامال کا خاکہ، فلسطینی موقف کی تائید پر خراجِ تحسین

غزہ کی پٹی میں واقع الشاطی کیمپ میں جنگ کی تباہ کاریوں سے مسمار شدہ عمارتوں کے ایک ڈھانچے پر فلسطینی فنکاروں نے بارسلونا کلب کے نوجوان اسٹار لامین جمال کی ایک بڑی قد آور تصویر (جداریہ) بنائی ہے۔

جمعرات 14-05-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
غزہ کے ملبے پر لامین یامال کا خاکہ، فلسطینی موقف کی تائید پر خراجِ تحسین
0
SHARES
6
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں واقع الشاطی کیمپ میں جنگ کی تباہ کاریوں سے مسمار شدہ عمارتوں کے ایک ڈھانچے پر فلسطینی فنکاروں نے بارسلونا کلب کے نوجوان اسٹار لامین جمال کی ایک بڑی قد آور تصویر (جداریہ) بنائی ہے تاکہ فلسطینی کاز کی حمایت میں ان کے جرات مندانہ موقف پر ان کے تائید و شکریہ کا اظہار کیا جا سکے۔

یہ جداریہ لامین جمال کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں وہ ہسپانوی لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بارسلونا کی سرکاری جشن کی تقریبات کے دوران کھلی بس پر سوار ہو کر کاتالونیہ کی گلیوں میں ہزاروں مداحوں کے سامنے فلسطینی پرچم لہرا رہے تھے۔

غزہ کے باسیوں کا ماننا ہے کہ اس نوجوان کھلاڑی کا یہ اقدام جاری وحشیانہ جنگ، وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی اور انسانی تکالیف کے سائے میں گھرے ہوئے اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کا ایک عظیم اخلاقی پیغام ہے۔

فنکاروں نے اس تصویر کے لیے دانستہ طور پر الشاطئ کیمپ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کا انتخاب کیا جہاں انہوں نے لامین جمال کے نقوش کو فلسطینی پرچم کے رنگوں میں سمو دیا ہے۔ یہ منظر ایک طرف قابض اسرائیل کی سفاکیت اور جنگ کے ہولناک آثار کو نمایاں کرتا ہے تو دوسری طرف عالمی کھیلوں کے میدانوں سے آنے والے یکجہتی کے پیغامات کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ لامین جمال عرب حلقوں میں نہ صرف بارسلونا اور ہسپانوی قومی ٹیم کے ساتھ اپنی شاندار فنی کارکردگی بلکہ بڑے عالمی فورمز پر انسانی بنیادوں پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے جرات مندانہ اظہار کی وجہ سے بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔

Tags: BarcelonaFootballLamine YamalpalestinePoliticsPublic Reactionsocial mediaSpainSportsViral
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.