• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خلیل الحیہ کا ثالث ممالک سے اسرائیل کو جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکنے پر مجبور کرنے کا مطالبہ

خلیل الحیہ نے اپنے پیغامات میں واضح کیا کہ قابض اسرائیل مذاکرات کو سبوتاژ کرنے اور فلسطینی عوام کے لیے پائیدار امن کی ضمانت دینے والے کسی بھی سمجھوتے سے فرار حاصل کرنے کے لیے دانستہ طور پر خونریز خلاف ورزیوں کو ہوا دے رہا ہے۔

جمعہ 24-07-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
خلیل الحیہ کا ثالث ممالک سے اسرائیل کو جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکنے پر مجبور کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ نے جنگ بندی مذاکرات میں ثالث ممالک یعنی مصر، قطر اور ترکیہ کے سربراہان کو باضابطہ پیغام ارسال کیے ہیں جن میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی مسلسل غنڈہ گردی اور معاہدوں کی پامالیاں رکوانے کے لیے فوری طور پر عملی قدم اٹھایا جائے۔

خلیل الحیہ نے اپنے پیغامات میں واضح کیا کہ قابض اسرائیل مذاکرات کو سبوتاژ کرنے اور فلسطینی عوام کے لیے پائیدار امن کی ضمانت دینے والے کسی بھی سمجھوتے سے فرار حاصل کرنے کے لیے دانستہ طور پر خونریز خلاف ورزیوں کو ہوا دے رہا ہے۔

انہوں نے ان مجرمانہ خلاف ورزیوں کی تمام تفصیلات پیش کیں جن میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا، گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنانا، نئی زمینوں پر دوبارہ غاصبانہ قبضہ جمانا، ہسپتالوں اور سروسز اداروں کے لیے انتہائی ضروری انسانی و طبی امداد اور تعمیراتی سامان کی آمد پر پابندیاں عائد کرنا شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیل کی ان غنڈہ گردیوں کے نتیجے میں اب تک 1143 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، جن میں 409 خواتین، بچے اور مسن افراد شامل ہیں، جبکہ 3616 مواطن زخمی ہوئے ہیں جن میں 1789 کا تعلق بھی انہی کمزور طبقوں سے ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سفاکانہ حربے ضمانت دینے والے ممالک اور اس معاہدے کی پشت پناہی کرنے والے عالمی معاشرے کے عزم کو کھلا چیلنج ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب تک طے پانے والے سمجھوتے کی حفاظت اور اس منصوبے کے دوسرے مرحلے کی طرف منتقلی کی کوششوں کو ثمرآور بنانے کے لیے فوری اور پُرعزم اقدام کیا جائے۔

قابض اسرائیلی فوجیں پیہم فائرنگ اور فضائی بمباری کے ذریعے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی دھجیاں اڑاتی چلی آ رہی ہیں، نام نہاد یلو لائن کے اندر گھروں کو بموں سے اڑایا جا رہا ہے اور اشیاء، امداد اور سفر کی نقل و حرکت پر سخت ترین قدغنیں بدستور برقرار ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ گذشتہ سال 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے آغاز سے لے کر اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1180 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 3810 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 802 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری قابض اسرائیل کی جانب سے اس ہولناک اور وحشیانہ نسل کشی کےشہداءکی تعداد اب تک 73 ہزار 305 اور ایک لاکھ 73 ہزار 918 زخمیوں تک جا پہنچی ہے جو اس مسلسل سفاکانہ جنگ کی انتہائی بھیانک انسانی قیمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Tags: CeasefireEgyptGaza ceasefireHamasisraelIsraeli violationsKhalil al-HayyaMediatorsQatar
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.