• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی قید سے رہائی کے سات دن بعد فلسطینی اسیر خالد الصیفی شہید

خالد الصیفی کی شہادت نے اسیران کے خلاف انتقامی رویے کو بے نقاب کر دیا۔

منگل 03-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
اسرائیلی قید سے رہائی کے سات دن بعد فلسطینی اسیر خالد الصیفی شہید
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سابق فلسطینی اسیر خالد الصیفی پیر کی شام جنوبی مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں شہید ہو گئے۔ وہ قابض اسرائیل کی جیلوں سے رہائی کے محض ایک ہفتے بعد شدید طبی بگاڑ کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔

کلب برائے اسیران فلسطین نے بتایا کہ خالد الصیفی کو پچیس جنوری سنہ 2026ء کو الرملہ جیل کی کلینک سے رہا کیا گیا تھا جبکہ اس وقت ان کی حالت نہایت تشویشناک تھی۔ وہ شدید پھیپھڑوں کے فائبروسس میں مبتلا تھے۔ چلنے کے قابل نہ تھے اور انہیں مسلسل اور گہری طبی نگہداشت کی ضرورت تھی۔

کلب برائے اسیران نے واضح کیا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء کے بعد غزہ پر مسلط جارحیت کے دوران یہ خالد الصیفی کی دوسری گرفتاری تھی۔ دونوں بار وہ قید کے بعد ہسپتال پہنچے جبکہ قابض اسرائیل کی حراست میں ان پر ڈھائے گئے مظالم کے باعث ان کی حالت نہایت نازک ہو چکی تھی۔

کلب برائے اسیران نے گذشتہ بیانات میں زور دیا کہ قابض اسرائیلی جیلوں سے رہائی جرم کے خاتمے کی علامت نہیں۔ اسیران کی شہادتیں ان کے کمزور جسم اور صحت و نفسیات میں شدید بگاڑ اس بات کے زندہ ثبوت ہیں کہ جیلوں کے اندر اسیران اور معتقلین کے خلاف نسل کشی کی پالیسی مسلسل جاری ہے۔

کلب نے بتایا کہ منظم جبر اور اذیت کے نظام نے قابض اسرائیل کی جیلوں کو مکمل تشدد گاہوں میں بدل دیا ہے جس کے اثرات رہائی پانے والے تمام اسیران پر مختلف درجوں میں نمایاں ہیں جو سنگین جسمانی اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ متعدد اسیران انتہائی خطرناک اور پیچیدہ طبی حالتوں میں جیلوں سے باہر آئے جنہیں ہسپتالوں میں طویل قیام اور فوری جراحی عمل سے گزرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ساتھ شدید تشدد کے باعث جسمانی زخموں اور ہڈیوں کے ٹوٹنے کے متعدد واقعات بھی دستاویزی شکل میں موجود ہیں۔

کلب برائے اسیران نے یہ بھی بتایا کہ بڑی تعداد میں اسیران جلدی مرض جرب میں مبتلا ہوئے جس کے باعث انہیں طبی طور پر علیحدہ رکھا گیا اور علاج کرایا گیا۔

کلب نے زور دے کر کہا کہ یہ تمام حقائق اس انسانی المیے کی گہرائی کو آشکار کرتے ہیں جس سے اسیران اور ان کے خاندان دوچار ہیں۔ قابض اسرائیلی جیلوں کا نظام غیر معمولی انداز میں جسمانی اور نفسیاتی تباہی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے جس کا مقصد ارادوں کو توڑنا اور خوف مسلط کرنا ہے حتیٰ کہ اسے اسیران کے لیے سست رفتار قتل تک پہنچا دیا گیا ہے۔

Tags: gazaHumanRightsViolationsIsraeliOccupationIsraeliPrisonsKhaledAlSifiPalestinianMartyrsPalestinianPrisonersPalestinianRightsPrisonerAbusewestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.