• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے لیے کرم ابو سالم بارڈر دوبارہ کھولنے کا قابض اسرائیلی اعلان

اسرائیلی حکام نے معطل ٹریفک اور سامان کی آمد و رفت کے لیے بارڈر دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔

منگل 03-03-2026
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ کے لیے کرم ابو سالم بارڈر دوبارہ کھولنے کا قابض اسرائیلی اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے آج منگل کے روز غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بتدریج واپسی کے لیے کرم ابو سالم بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی حکومت کی سرگرمیوں کے رابطہ کار ادارے نے گذشتہ روز پیر کو بتایا کہ کرم ابو سالم بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ سکیورٹی حالات کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔ ادارے کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے موصول ہونے والی زمینی ضروریات کے مطابق کی جائے گی۔

گذشتہ ہفتے ہفتہ کے روز فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے کوآرڈینیٹر غسان علیان نے ایک بیان میں ایران پر امریکہ اور قابض اسرائیل کے مشترکہ حملے اور تہران کے جوابی ردعمل کے پیش نظر غزہ کی پٹی کی تمام گزرگاہوں بشمول کرم ابو سالم تجارتی گزرگاہ اور مصر کے ساتھ ملحقہ رفح بارڈر کراسنگ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کرم ابو سالم بارڈر کراسنگ مکمل طور پر قابض اسرائیل کے کنٹرول میں ہے اور یہ غزہ، قابض اسرائیل اور مصر کے سنگم پر واقع ہے۔

کرم ابو سالم گذرگاہ غزہ کی پٹی میں امدادی سامان اور تجارتی اشیاء کی آمد کا واحد راستہ ہے اور اس کی بندش سے پہلے سے ابتر انسانی صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے۔ غزہ کی کل 2.4 ملین آبادی میں سے تقریباً 1.9 ملین فلسطینی بے گھر ہو کر خستہ حال خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے کیونکہ قابض اسرائیل نے جاری جنگ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران ان کے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

دوسری جانب رفح بارڈر کراسنگ، جو غزہ کے باسیوں کے لیے بیرونی دنیا تک رسائی کا واحد راستہ ہے اور قابض اسرائیل کے زیر اثر نہیں ہے، اسے گذشتہ ماہ 2 فروری کو کڑی شرائط کے ساتھ جزوی طور پر کھولا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس گزرگاہ پر گذشتہ دو سال سے قابض اسرائیلی افواج نے اپنی سفاکیت اور جارحیت کے دوران جبری قبضہ کر رکھا تھا۔

Tags: BorderCrossingBreakingNewsCivilianSupportgazaGazaAidHumanitarianReliefisraelKeremShalomMiddleEastConflictPalestinianCrisis
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.