• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 4 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

معذور بھائی کو بچانے کی کوشش، بیت المقدس میں نوجوان پر آبادکاروں کا وحشیانہ تشدد

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ میں قابض اسرائیلی افواج نے اپنے معذور بھائی کو صہیونی درندگی سے بچانے کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر چہرے پر زخمی کر دیا

جمعہ 01-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
معذور بھائی کو بچانے کی کوشش، بیت المقدس میں نوجوان پر آبادکاروں کا وحشیانہ تشدد
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ میں قابض اسرائیلی افواج نے اپنے معذور بھائی کو صہیونی درندگی سے بچانے کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر چہرے پر زخمی کر دیا۔

القدس گورنری نے ایک بیان میں بتایا کہ نوجوان محمد العربی پر اس وقت قابض دشمن کے اہلکاروں نے دھاوا بولا جب وہ کیمپ کے اندر اپنے معذور بھائی کو صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری اور حراست سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دفاع کے جرم میں قابض دشمن نے اسے بے رحمی سے مارا پیٹا جس کے نتیجے میں وہ چہرے پر شدید زخمی ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح قابض اسرائیل کی سفاک افواج کیمپ پر دھاوے کے دوران ایک معذور بچے کا پیچھا کر رہی ہیں اور پھر اسے حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ مناظر صہیونی درندگی کی ایک اور جیتی جاگتی تصویر ہیں۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی افواج نے شعفاط کیمپ پر دھاوا بولا جس کے دوران عام شہریوں پر تشدد اور ان کی تذلیل کا سلسلہ جاری رہا جبکہ متعدد دکان داروں کو بھی نشانہ بنا کر ان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا گیا۔

Tags: ConflictIncidentisraeljerusalemMiddle EastpalestineSecurityViolenceWest Bankyouth
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.