• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بیت المقدس کی صحافیہ میساء ابو غزہ مسجد اقصیٰ سے چھ ماہ کے لیے بے دخل

اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کی صحافی میساء ابو غزہ کو مسجد اقصیٰ میں چھ ماہ تک داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

منگل 24-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
بیت المقدس کی صحافیہ میساء ابو غزہ مسجد اقصیٰ سے چھ ماہ کے لیے بے دخل
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافیہ میساء ابو غزہ کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت انہیں چھ ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ مبارک سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس گورنری نے ذکر کیا ہے کہ یہ فیصلہ سنہ 2026ء کے ماہ فروری میں شروع کی گئی اس وسیع تر جارحانہ مہم کا حصہ ہے جس کے تحت رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر درجنوں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

گورنری نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ بے دخلی کے یہ اقدامات حالیہ عرصے میں 250 سے 500 کے قریب فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے دور رکھنے کے اس تناظر میں کیے جا رہے ہیں جو کہ ماہ صیام سے قبل شروع ہونے والی جبری تضییق اور گھناؤنی صیہونی پالیسی کا حصہ ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس گورنری نے اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی ہے کہ بے دخلی کے یہ فیصلے صرف میساء ابو غزہ تک محدود نہیں رہے بلکہ اس کی زد میں دیگر صحافی بھی آئے ہیں جن میں محمد الصادق شامل ہیں جن کے خلاف چھ ماہ کی ملک بدری کا حکم جاری ہوا اور ان کے علاوہ صحافی سیف القواسمی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ جابرانہ اقدامات میساء ابو غزہ کے خلاف جاری ان مسلسل حملوں کا تسلسل ہیں جن کا وہ اپنی فیلڈ ورک کے دوران سامنا کرتی رہی ہیں، یاد رہے کہ وہ سنہ 2021ء میں مسجد اقصیٰ کے واقعات کی کوریج کے دوران غاصب صہیونی دشمن کے حملے میں زخمی بھی ہوئی تھیں۔

غاصب اسرائیلی حکام ان بے دخلی کے فیصلوں کو نام نہاد سکیورٹی خطرات یا اشتعال انگیزی کے بہانوں کے پیچھے چھپاتے ہیں جبکہ بیت المقدس کے باسی اسے مسجد کو نمازیوں اور ان صحافیوں سے خالی کرنے کی ایک مذموم کوشش قرار دیتے ہیں جو وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں اور سفاکیت کی دستاویزی شہادتیں جمع کرتے ہیں۔

ایک گذشتہ بیان میں مقبوضہ بیت المقدس گورنری نے اس بات پر زور دیا تھا کہ غاصب اسرائیلی حکام رمضان المبارک کے دوران نمازیوں کے استقبال کے لیے کیے گئے انتظامات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، گورنری کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کے 250 سے زائد فیصلے جاری کیے جا چکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران بے دخلی کے فیصلوں کی تعداد تقریباً 2630 تک پہنچ چکی ہے جبکہ صرف ماہ جنوری میں بے دخلی کے تقریباً 300 کیسز سامنے آئے جن میں سے اکثر کو ماہ رمضان کی تیاری کے طور پر احتیاطی کارروائی قرار دیا گیا۔

سنہ 2026ء کے ماہ جنوری کے اختتام تک بے دخلی کے تقریباً 100 فیصلے ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 95 فیصلے قبلہ اول مسجد اقصیٰ مبارک سے دوری سے متعلق تھے۔

Tags: Al-Aqsa MosquegazaisraelIsraeli OccupationjerusalemJournalist BanMaysaa Abu GazaMedia FreedomPalestinian PressPalestinian Rights
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.