• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 13 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جاپان کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 12 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

جاپان نے عالمی یبنک کے توسط سے فلسطینیوں کی صحت اور تعلیم کے لیے 12 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

بدھ 13-05-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
جاپان کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 12 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

ٹوکیو (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جاپان نے عالمی یبنک کے توسط سے فلسطینیوں کی صحت اور تعلیم کے لیے 12 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق جاپان کے نمائندہ دفتر کا کہنا ہے کہ یہ رقم فلسطین کے ضروری شعبوں میں کارکردگی بہتر کرنے اور غزہ جنگ کی وجہ سے بڑھے ہوئے مالی خسارے کے دوران کام آئے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس رقم کا تقریبا 60 فیصد حصہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خرچ ہوگا، یہ دونوں شعبے بری طرح پامال ہوئے ہیں۔
ابتدائی طور پر ان شعبوں کے سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی کیونکہ ان دونوں شعبوں میں سکولوں اور ہیلتھ کیئر سہولیات کے آپریشنز کا جاری رکھنا خطرے میں پڑ چکا ہے۔نمائندہ دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان کاپی ایف آر ڈی پروگرام مشکل میں گھرے طبقوں کی بحالی کی کوششوں میں مدد دیتا ہے، نیز انسانی سرمائے کے بچاؤ اور نجی شعبے کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے، اس لیے جاپان فلسطینیوں کے لیے ان مشکل لمحات میں مدد کے لیے کمٹمنٹ رکھتا ہے، فلسطینی اتھارٹی کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفاکے مطابق یہ رقم عالمی بینک کے توسط سے متعلقہ شعبوں میں تقسیم ہوگی، صحت کے شعبے سے 8040 لوگوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت کے علاوہ ہسپتالوں کو طبی آلات ملیں گے، نیز ادویات کی سپلائی ممکن بنائی جائے گی۔یاد رہے کہ اسرائیل نے جنگ کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے مالیات سے متعلق ترسیل کو روک رکھا ہے۔

Tags: AidDevelopmentEducationFundingHealthHumanitarian AidInternational SupportJapanMiddle Eastpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.