• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 1 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایتمار بن گویر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، قابض حکومت کے مجرمانہ عزائم کا ثبوت: حماس

حماس کے مطابق قبلہ اول پر بار بار حملے اشتعال انگیزی کی واضح مثال ہیں

پیر 13-04-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
ایتمار بن گویر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، قابض حکومت کے مجرمانہ عزائم کا ثبوت: حماس
0
SHARES
25
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ انتہا پسند صہیونی ایتمار بن گویر کی جانب سے قبلہ اول کے صحنوں میں بار بار گھسنا اور اتوار کی صبح کی جانے والی تازہ اشتعال انگیزی قابض مجرم حکومت کے مذموم عزائم اور یہودیت کے منصوبوں پر عمل درآمد کے اصرار کی تصدیق کرتی ہے۔ حماس نے واضح کیا کہ یہ اقدامات دہشت گرد آباد کار گروہوں کے منصوبوں کی مکمل حمایت کی عکاسی کرتے ہیں۔

حماس نے اپنے ایک بیان میں اس مجرمانہ دھاوے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش اور مسجد کے تقدس پر کھلا حملہ قرار دیا۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے اس حقیقت کو نہیں بدل سکتے کہ مسجد اقصیٰ خالصتاً مسلمانوں کی ہے اور آباد کاری و یہودیت کے تمام منصوبے جلد یا بدیر ناکام ہو کر رہیں گے۔

حماس نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ اور اس کے صحنوں کی طرف رخت سفر باندھیں اور وہاں پہرہ دیں تاکہ قابض اسرائیل اور اس کے آباد کاروں کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

بیان میں عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے اسرا کا دفاع کریں اور قابض اسرائیل کو قبلہ اول کی بے حرمتی اور یہودیت کے منصوبوں سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ حماس نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان کھلی جارحیتوں کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل کے قومی سکیورٹی کے وزیر ایتامار بن گویر نے آج اتوار کے روز قابض پولیس اور خصوصی فورسز کی سخت سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

القدس میں اردن کے زیر انتظام محکمہ اسلامی اوقاف نے اطلاع دی ہے کہ ایتامار بن گویر نے متعدد انتہا پسندوں کے ہمراہ مسجد میں گھس کر تلمودی رسومات ادا کیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایتامار بن گویر قبتہ الصخرہ مشرفة کی طرف جاتے ہوئے تالیاں بجا رہا ہے اور گنگناتے ہوئے تلمودی دعائیں پڑھ رہا ہے۔ وہ اس دوران مغربی محراب کی طرف جانے والی سیڑھیوں پر چڑھ کر مسجد کے تقدس کی پامالی کر رہا ہے۔

Tags: Al-Aqsa MosqueHamas StatementIsraeli governmentItamar Ben GvirJerusalem tensionsMiddle East ConflictPalestinian responsepolitical escalationreligious conflictTemple Mount
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.