ہفتہ 10 جون 2023
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result

اسرائیلی حکام ایران کےجوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی روکنے کیلئے سرگرم عمل

منگل 29-06-2021
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیلی حکام ایران کےجوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی روکنے کیلئے سرگرم عمل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی کوشش ہے کہ اگر امریکہ کی واپسی روکنا ممکن نہ ہوا تو معاہدہ ایسے انداز میں لکھا جائے جس سے اسرائیلی مفادات کی تکمیل یقینی ہو سکے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق غاصب صہیونی رژیم کے ٹی وی چینل 13 نے سابق صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی خارجہ پالیسی سے متعلق کارکردگی کے بارے میں ایک اسپشل رپورٹ شائع کی ہے جس میں دو امریکی صدور یعنی براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مدت صدارت میں نیتن یاہو کے ایران سے متعلق اقدامات اور پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں براک اوباما کی مدت صدارت میں بنجمن نیتن یاہو کو ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پالیسیوں میں شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ اسے اپنی کامیابی کے طور پر پیش کرتے رہے اور اس پر فخر کا اظہار بھی کرتے رہے۔ صہیونی ٹی وی چینل 13 نے اپنی رپورٹ میں کہا: "وہ کانگریس گئے اور عالمی رائے عامہ اور اسرائیل کی بعض رائے عامہ کے مقابلے میں ڈٹ گئے اور اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ آئے جنہوں نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کردیا۔”

صہیونی ٹی وی چینل 13 اپنی رپورٹ میں مزید کہتا ہے: "بنجمن نیتن یاہو کی مسلسل مداخلت اور ڈیموکریٹس کی حمایت اس بات کا باعث بنی کہ کانگریس کے ڈیموکریٹک اراکین جو آئی پیک کے رکن بھی تھے براک اوباما کا ساتھ دینے لگیں۔ حقیقت یہ ہے کہ نیتن یاہو اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور ان کے منصوبے شکست کا شکار ہوئے۔ لیکن وہ اسرائیلی عوام کو ہمیشہ یہ کہتے رہے کہ انہیں کامیابی اور فتح حاصل ہوئی ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے میں بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کیلئے دباؤ کے باوجود وہ ایران کی جوہری سرگرمیوں میں اضافے اور ترقی کو نہ روک سکے۔” صہیونی ٹی وی چینل 13 نے کہا کہ اگرچہ بنجمن نیتن یاہو ان تمام مواقع پر خود کو فاتح ظاہر کرتے رہے لیکن حقیقت یہ تھی کہ انہیں شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق اب بھی اسرائیلی حکام ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی روکنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ اسی طرح ان کی کوشش ہے کہ اگر امریکہ کی واپسی روکنا ممکن نہ ہوا تو معاہدہ ایسے انداز میں لکھا جائے جس سے اسرائیلی مفادات کی تکمیل یقینی ہو سکے۔ غاصب صہیونی رژیم کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف ایویو کوخاوے نے کہا ہے کہ صہیونی رژیم بدستور امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے میں واپسی کی مخالف ہے۔ اسی طرح صہیونی فوجی کے انٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ آہارون زیوے ورکش نے بھی گذشتہ ہفتہ صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوٹ میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی نیا جوہری معاہدہ انجام پاتا ہے تو وہ پہلے سے کہیں زیادہ برا ہو گا۔ اسی طرح انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سابق صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی کارکردگی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا

Tags: اسرائیلی حکامایرانی جوہری پروگرامبراک اوبامابنجمن نیتن یاہوڈونلڈ ٹرمپصہیونیئزم
ShareTweetSendSend
Previous Post

اسرائیلی اہلکاروں سے ملاقاتیں نہیں ہوئیں، نہ ہی اسرائیل کا دورہ کیا، معید یوسف

Next Post

غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے ناقابل تلافی نقصانات ہوئے ہیں، رپورٹ

Next Post
غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے ناقابل تلافی نقصانات ہوئے ہیں، رپورٹ

غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے ناقابل تلافی نقصانات ہوئے ہیں، رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaqudsTweets by roznamaquds

فیس بک پر فالو کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

  • All
  • بریکنگ نیوز
  • پاکستان
  • پی ایل او
  • خاص خبریں
صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا
خاص خبریں

صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا

9 جون 2023
0
0

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی غاصب صیہونی فوج اور غیر...

Read more
جنین: صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی
خاص خبریں

صیہونی فوج کی فائرنگ سے چھ فلسطینی زخمی ،زہریلی گیس سے متعدد بے ہوش

9 جون 2023
0
پانچ صیہونیوں کی ہلاکت، قومی سلامتی کے وزیر کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ
خاص خبریں

پانچ صیہونیوں کی ہلاکت، قومی سلامتی کے وزیر کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ

9 جون 2023
0

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.