(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یہ معاہدہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے12 سالہ دور حکومت میں معاہدہ ابراہیمی کے بعد دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے طے پائےگئے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر ماحولیات گیلامیلیئل کی جانب سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تیل پائپ لائن منصوبے کی مخالفت کردی گئی ہے اور اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کو ختم کر دیا جائےتاہممنصوبے کے خاتمے کےمطالبے کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات میں تیل پائپ لائن منصوبےکا یہ معاہدہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے12 سالہ دور حکومت میں ستمبر 2020 میں معاہدہ ابراہیمی کے بعددونوں ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے طے پائےگئےمنصوبوں میں سے ایک ہے جبکہ اسرائیل میں اب نو منتخب وزیر اعظم نفتالی بینینٹ وزارت کی کرسی پر بیٹھے ہیں، اس معاہدے کی منسوخی سے خدشہ ہےکہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔