(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنانی نگران وزیر توانائی ریمنڈ غجر نے کہا ہے کہ انہیں حزب اللہ کی طرف سے ایندھن کی درآمد کی منظوری کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اعلیٰ عہدیداران کی جانب سے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ لبنانی تحریک حزب اللہ ایرانی ڈیزل شام کے راستےلبنان ہیں منتقل کر رہی ہے ، ان ٹینکروں کی منزل بیروت سے 67 کلومیٹر شمال مشرق میں بعلبک ہے، جہاں اس ایندھن کو ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کی ملکیت والے ٹینکروں میں چھوڑا جائے گا۔
اس حوالے سے لبنان کے نگران وزیر توانائی ریمنڈ غجر نے کہا ہے کہ انہیں حزب اللہ کی طرف سے ایندھن کی درآمد کی منظوری کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔