ہفتہ 10 جون 2023
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result

اسرائیل میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، 200 فائٹر پائلٹس نے اعلان بغاوت کردیا

700 سابق افسران نے وزیر دفاع اور فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا تھا کہ وہ عدالتی اصلاحات روکنے کیلئے اپنے اختیارات بروئے کار لائیں

پیر 27-03-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیل میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، 200 فائٹر پائلٹس نے اعلان بغاوت کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 69ویں اسکواڈرن کے 200 ریزروسٹ پائلٹس نے تربیتی مشق میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو ملک کو آمریت میں دکھیل رہے ہیں۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی تاریخ کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے عدالتوں کو حکومت کے ماتحت کئے جانے کے متنازع عدالتی اصلاحات کے قانون کے خلاف بطور احتجاج  صہیونی ریاست کی فضائیہ کے 200 ریزرو پائلٹس نے سروس جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں صہیونی فوج کے نحل بریگیڈ (انفنٹری) سے تعلق رکھنے والے 700 سابق افسران نے وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ہرزی حلاوی کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا تھا کہ ہ وہ عدالتی اصلاحات روکنے کیلئے اپنے اختیارات بروئے کار لائیں جس کے بعد وزیردفاع یواف گیلنٹ نے عدالتی نظام کو تبدیل کرنے کے متنازع منصوبے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم نیتن یاہو نے اتوار کے روزایک اجلاس میں طلب کیا اورانھیں بتایا کہ انھیں اب وزیردفاع کی حیثیت سے ان پراعتماد نہیں رہا ہے اس لئے انھیں ان کے عہدے سے برطرف کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی وزیردفاع نے وزیراعظم نیتن یاہو کی لیکود پارٹی کے کچھ ساتھی ارکان کی حمایت حاصل کرلی تھی،لیکن انتہائی دائیں بازو کے دیگرارکان کی جانب سے شدید دبا ؤ کے بعد انھیں ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان پائلٹس میں سے کئی نے ’خفیہ اسرائیلی آپریشنز‘ میں حصہ بھی لے رکھا ہے۔

پائلٹس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی جمعرات کو کی گئی تقریر کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایئرفورس میں سروس جاری نہیں رکھیں گے، دو ہفتے بعد اس فیصلے کا جائزہ لیں گے۔

ایئرفورس افسران نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو ان عدالتی اصلاحات کو نہیں روکیں گے اور وہ ملک کو آمریت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

قبل ازیں بدھ کو 100 ریزرو افسران نے اپنے کمانڈرز کو آگاہ کیا کہ عدالتی اصلاحات کیلئے قانون سازی میں پیشرفت کی وجہ سے ریزرو سروس کیلئے رضاکارانہ بھرتی رک گئی ہے۔

Tags: اسرائیلیاسکواڈرنایئرفورسصہیونیفلسطینیلیکود پارٹینحل بریگیڈنیتن یاہویواف گیلنٹ
ShareTweetSendSend
Previous Post

متنازع قانونی اصلاحات کو ختم کرنے کا مطالبہ،  صہیونی وزیر دفاع برطرف

Next Post

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف صہیونی اشتعال انگیزی بند کرائے،  سعودی عرب

Next Post
عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف صہیونی اشتعال انگیزی بند کرائے،  سعودی عرب

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف صہیونی اشتعال انگیزی بند کرائے،  سعودی عرب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaqudsTweets by roznamaquds

فیس بک پر فالو کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

  • All
  • بریکنگ نیوز
  • پاکستان
  • پی ایل او
  • خاص خبریں
صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا
خاص خبریں

صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا

9 جون 2023
0
0

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی غاصب صیہونی فوج اور غیر...

Read more
جنین: صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی
خاص خبریں

صیہونی فوج کی فائرنگ سے چھ فلسطینی زخمی ،زہریلی گیس سے متعدد بے ہوش

9 جون 2023
0
پانچ صیہونیوں کی ہلاکت، قومی سلامتی کے وزیر کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ
خاص خبریں

پانچ صیہونیوں کی ہلاکت، قومی سلامتی کے وزیر کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ

9 جون 2023
0

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.