• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 11 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں آبادکاروں کا روپ دھارے اسرائیلی فوجیوں کی حقیقت بے نقاب

بدھ 11-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارے میں آبادکاروں کا روپ دھارے اسرائیلی فوجیوں کی حقیقت بے نقاب
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) الجزیرہ ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں عام شہری کپڑوں میں ملبوس قابض اسرائیلی فوج کے اہلکاروں کے سنگین انکشافات کیے ہیں۔ یہ فوجی یہودی آباد کاروں کے غنڈہ گرد گروہوں کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے خلاف مسلح حملوں میں براہ راست ملوث ہیں، جبکہ ان میں سے کچھ بعد میں دوبارہ سرکاری فوجی یونیفارم میں دکھائی دیتے ہیں۔ یہ صورت حال یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کے درمیان کرداروں کے باہمی اختلاط اور فلسطینیوں کے خلاف منظم مسلح تشدد کے گھناؤنے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتی ہے۔

تحقیقات میں ویڈیو ریکارڈنگز، مقامی رہائشیوں کی گواہیوں اور چہروں کے ملاپ کی تکنیک کے ذریعے حملوں میں ملوث متعدد افراد کی دُہری شناخت کا پتہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں ایسی مثالیں پیش کی گئی ہیں جو بتاتی ہیں کہ کس طرح حملہ آور ایک عام یہودی آباد کار اور مسلح فوجی کے روپ میں یکے بعد دیگرے سامنے آتے رہتے ہیں۔

شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے ’تل‘ میں چہروں کے ملانے اور شہریوں کے بیانات کے ذریعے یتسحاق لیوی فیلانٹ نامی یہودی آباد کار کی شناخت کی گئی جو ’یعقوب‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا تعلق یتسہار نامی ناجائز یہودی بستی سے ہے۔

گذشتہ ویڈیو ریکارڈنگز میں فیلانٹ عام کپڑوں میں فلسطینی کسانوں پر حملے کرتا اور زیتون کی فصل غصب کرتا ہوا دکھائی دیا تھا، جس کے بعد وہ اسی قصبے میں قابض فوج کی رسمی وردی پہنے، عسکری ہتھیار اٹھائے اور اپنی فوجی حیثیت کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں پر احکامات مسلط کرتے ہوئے دوبارہ نمودار ہوا۔

فیلانٹ کا نام اگست سنہ 2024ء میں امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، جسے بعد میں سنہ 2025ء کے آغاز میں فہرست سے ہٹا دیا گیا۔

فلسطینیوں کے قتل کے جرائم میں یہودی آباد کار اور فوجی

اسی طرح کا طریقہ کار جنوبی مغربی کنارے کے ضلع الخلیل میں بھی سامنے آیا، جہاں تحقیقات نے چھ مارچ سنہ 2026ء کو ناجائز بستی ’سوسیا‘ کے قریب پیش آنے والے ایک جرم کی دستاویزی تصدیق کی، جب یہودی آباد کاروں نے فلسطینی زمین پر حملہ کیا اور ’نحمان‘ نامی ایک یہودی آباد کار نے ’شیمتوف اور لوریا لوسکی‘ نامی دو بھائیوں کو بلایا۔

تحقیقات سے ثابت ہوا کہ لوریا لوسکی جو دیگر ریکارڈنگز میں فوجی وردی میں نظر آیا تھا، نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں امیر شناران نامی نوجوان شہید اور ان کا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

شہید کے والد نے الجزیرہ کو اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے تصدیق کی کہ یہودی آباد کار ان کے بیٹے کے زخمی ہو کر زمین پر گرنے کے بعد بھی اسے زدوکوب کرتا رہا، جس کے بعد ’نحمان‘ ہفتوں بعد دوبارہ آیا اور اہل خانہ کو اسی طرح کے انجام کی دھمکیاں دیں۔

تحقیقات میں بزللئیل تالیا نامی فوجی کے گھروں پر چھاپوں اور شہریوں کی غیر قانونی حراست میں ملوث ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی، جبکہ وہ اس کے ساتھ ساتھ کمسن یہودی آباد کاروں کے لیے ایک تربیتی کیمپ بھی چلا رہا تھا، جن میں سے کچھ بعد میں فلسطینی دیہات پر براہ راست حملوں میں ملوث پائے گئے۔

یہودی آباد کاروں کے حملوں کی پشت پناہی کرنے والی عسکری بٹالین

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ حملے محض انفرادی کارروائیاں نہیں ہیں بلکہ عسکری ڈھانچے سے جڑے ایک منظم نیٹ ورک کا نتیجہ ہیں، جس کی قیادت قابض فوج سے منسلک ’ریجنل ڈیفنس بٹالین‘ کرتی ہے جسے ’ہگمار‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس بٹالین کے اہلکاروں کی تعداد سنہ 2023ء کے بعد چھ گنا بڑھ چکی ہے اور اس کا کردار محض یہودی بستیوں کی حفاظت سے بدل کر فلسطینی قصبوں پر حملوں کی پشت پناہی کرنے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

الخلیل میں اس بٹالین کے نائب کمانڈر اساف سوریا نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے زیادہ تر اہلکار ریزرو فورسز میں شامل وہی یہودی آباد کار ہیں۔

تحقیقات نے دستاویز کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تقریباً 63 فلسطینیوں میں سے 14 افراد ایسے یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں شہید ہوئے جو پہلے فوج میں خدمات انجام دے چکے تھے یا سرکاری فوجی وردی میں دکھائی دیے تھے، جو عسکری ادارے اور غنڈہ گرد آباد کاروں کے گروپوں کے باہمی گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔

حملوں کی خدمت میں ہتھیار، تربیت اور عسکری ڈیٹا

تحقیقات کے مطابق یہودی آباد کاروں کو ہتھیار دو اہم راستوں سے ملتے ہیں، پہلا سرکاری عسکری سروس اور دوسرا حکومت کی فراہم کردہ سہولیات، جن کے تحت 120,000 سے زائد مدنی اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ناجائز بستیوں کے اندر واقع فائرنگ رینجوں میں ایمرجنسی حالات کی باقاعدہ مشقیں کروائی جاتی ہیں، جیسا کہ ’ماعون‘ نامی بستی میں ہوتا ہے۔

وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن کے شعبہ دستاویزات کے ڈائریکٹر امیر داؤد نے اس سسٹم کے ایک اور پہلو کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرڈ افسران اور فوج میں بھرتی شدہ یہودی آباد کاروں کو سرکاری عسکری ڈیٹا بیس اور ایپلی کیشنز تک رسائی دی جاتی ہے، تاکہ دستیاب معلومات کو فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔

زمینوں پر قبضہ اور فلسطینی آبادی کی زبردستی بے دخلی

میدانی سطح پر اس پورے نظام نے تحقیقات کے مطابق مغربی کنارے کی تقریباً 10 لاکھ ڈونم زمین یعنی اس کے کل رقبے کے پانچویں حصے پر یہودی آباد کاروں کا قبضہ جمایا ہے اور موجودہ اسرائیلی حکومت کے دور میں 118 آبادیوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کیا ہے۔

یہ کارروائیاں اس قانونی تحفظ سے الگ نہیں ہیں جو ملوث افراد کو محاسبے سے بچاتا ہے، کیونکہ اسرائیلی حقوق انسانی کی تنظیم ’یش دین‘ نے تصدیق کی ہے کہ پولیس کی جانب سے سنہ 2005ء سے یہودی آباد کاروں کے جرائم کی کھولی گئی 93.6 فیصد فائلیں بغیر کسی چارج شیٹ کے بند کر دی گئیں۔

یہ حقائق یہودی آباد کار اور فوجی کے درمیان حائل تمام حدود کے ختم ہونے کو ننگا کرتے ہیں، جہاں کرداروں کے اختلاط، اسلحے کی فراہمی، عسکری سرپرستی اور چھتری کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم پر کوئی جوابدہی موجود نہیں ہے۔

اس حقیقت کو اختصار کے ساتھ بیان کرتے ہوئے شہید امیر شناران کے والد نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کے نام جانتے ہیں جو موقع پر پہنچے تھے اور جنہوں نے ان کے بیٹے پر فائرنگ کی تھی۔اب ان کے لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ قاتل کوئی عام یہودی آباد کار تھا یا فوجی، انہوں نے مزید کہا کہ "دونوں صورتوں میں وہ ایک ہی ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں، ان کی حفاظت ایک ہی ادارے کرتے ہیں اور حقیقت صرف یہ ہے کہ قتل اور خوف اب لوگوں کی روزمرہ زندگی کا معمول بن چکا ہے۔”

Tags: IsraeliForcesIsraeliOccupationJewishSettlersMilitaryOperationspalestinePalestinianResistancewestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.