• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں قابض فوج کے دھاوے، متعدد فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ شب اور آج ہفتے کی صبح مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں دھاوے بولے، جن کے دوران گھروں میں گھس کر ان کے قیمتی ساز و سامان میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

ہفتہ 08-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارے میں قابض فوج کے دھاوے، متعدد فلسطینی گرفتار
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے گذشتہ شب اور آج ہفتے کی صبح مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں دھاوے بولے، جن کے دوران گھروں میں گھس کر ان کے قیمتی ساز و سامان میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع کیمپ بلاطہ پر دھاوا بولا، جس کے ساتھ ہی شہریوں کے گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپہ مار مہم چلائی گئی۔

ان دھاووں کی زد میں آنے والے علاقوں میں قلقیلیہ کے جنوب میں واقع بلدہ حبلی، طوباس کے جنوب میں واقع علاقہ الفارعہ، بلدہ میثلون اور جنین شہر شامل ہیں جہاں قابض فوج سرکاری ہسپتال کے سامنے مورچہ زن ہو گئی۔

اسی طرح قابض فوج نے طولکرم شہر کے مشرق میں واقع ضاحیہ ذنابہ کے مشرق میں الرشید کالونی پر دھاوا بولا، ایک گھر پر چھاپہ مار کر اس کے اندرونی سامان کو الٹ پلٹ کر دیا۔

الخلیل میں قابض فوج نے شہر یطا پر دھاوا بولا، اور حارہ الشعابین میں شہری جبر جبرین ابو قبیطہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

اس کے ساتھ ہی یہودی آباد کاروں نے الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے علاقے رجوم علی میں شہریوں کی اراضی پر دھاوا بول دیا۔

اسی طرح آباد کاروں نے مکینوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش میں حمروش کے مقام پر شہریوں کے گھروں کی طرف جنگلی سور چھوڑ دیے۔

Tags: Israeli ArmyIsraeli OccupationIsraeli raidsOccupied PalestinepalestinePalestinian ArrestsPalestinian detaineesWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.