• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی وزیر نے فلوٹیلا کارکنان کی نظربندی کی ویڈیو جاری کر دی

اتمار بین گویر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں غزہ جانے والے فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے کارکنان کو دکھایا گیا ہے جس میں ان کے ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے اور وہ گھٹنوں کے بل اپنی پیشانی زمین پر رکھے ہوئے ہیں۔

جمعرات 21-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیلی وزیر نے فلوٹیلا کارکنان کی نظربندی کی ویڈیو جاری کر دی
0
SHARES
2
VIEWS

تل ابیب (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بین گویر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں غزہ جانے والے فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے کارکنان کو دکھایا گیا ہے جس میں ان کے ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے اور وہ گھٹنوں کے بل اپنی پیشانی زمین پر رکھے ہوئے ہیں۔ادھر برطانیہ نے فلوٹیلا کارکنوں کی ویڈیو کو انسانی وقار کیخلاف قرار دیدیا،بین گویر کے ایکس اکانٹ پر شائع کردہ اور’’اسرائیل میں خوش آمدید‘‘کے عنوان والی فوٹیج میں درجنوں کارکنان کو اسرائیل میں ایک فوجی کشتی کے عرشے پر زیرِ حراست دکھایا گیا ہے جہاں وزیر اسرائیلی پرچم لہرا رہے ہیں جبکہ اسرائیلی ترانہ بہت بلند آواز میں بج رہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں وزیر کے قریب سے گذرنے پر جب ایک کارکن کھڑے ہو کر "آزاد فلسطین” کا نعرہ لگاتا ہے تو حراستی مرکز کا عملہ اسے نیچے دھکیل دیتاہے اور وزیر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ادھربرطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حراست میں کارکنوں کی ویڈیو دیکھ کر وہ دنگ رہ گئیں۔یوویٹ کوپر نے کہا کہ ویڈیو انسانی احترام اور وقار کے بنیادی معیار کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی حکام سے واقعیکی وضاحت طلب کی ہے۔

یورپی کمیشن نے کہا کہ غزہ فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ اسرائیلی سلوک ناقابل قبول ہے، اسرائیل کارکنوں اور یورپی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے۔یورپی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایاکلاس نے کہا کہ غزہ جانے والے امدادی کارکنوں کو ہتھکڑیاں لگا کر زمین پر بٹھانا توہین آمیز ہے۔اٹلی،فرانس،کینیڈا اور ہالینڈ نے شدید مذمت کرتے ہوئے فلوٹیلا ارکان کے ساتھ برے سلوک پر اسرائیل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے اسرائیلی اقدام کو اغوا قرار دے دیا ہے۔

Tags: Activistsbreaking newsDetentionGlobal Sumud FlotillaHuman RightsisraelMiddle EastPoliticssocial mediaVideo
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.