• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 14 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی وزیر کا اعتراف، غزہ کی تباہی کو سوچی سمجھی پالیسی قرار دے دیا

اسرائیلی چینل 14 نے یسرائیل کاٹز کے دورے کے دوران اس کا ایک انٹرویو نشر کیا، جس میں اس نے غزہ کی پٹی میں تین فوجی نوعیت کی بستیاں قائم کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔

منگل 14-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
اسرائیلی وزیر کا اعتراف، غزہ کی تباہی کو سوچی سمجھی پالیسی قرار دے دیا
0
SHARES
0
VIEWS

تل ابیب – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کا صریح اعتراف کرتے ہوئے نام نہاد اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے شمالی غزہ کے دورے کے دوران وہاں ہونے والی تباہی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ اس نے اس تباہی کو ایک ”سوچی سمجھی پالیسی کا نتیجہ“ قرار دیا اور کہا کہ ان مناظر کو دیکھنا انہیں ”اچھا “ لگتا ہے۔

اسرائیلی چینل 14 نے یسرائیل کاٹز کے دورے کے دوران اس کا ایک انٹرویو نشر کیا، جس میں اس نے غزہ کی پٹی میں تین فوجی نوعیت کی بستیاں قائم کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔

غزہ میں تباہی کے مناظر کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کاٹز نے بلا تردد کہا کہ ”یہ ایک اچھا احساس ہے، ہے نا؟“، اور دعویٰ کیا کہ یہ سب (تباہی) ایک ”سوچی سمجھی پالیسی کا نتیجہ“ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بیان فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے ارادے کا واضح اظہار ہے۔

چینل 14 کے مطابق اس دورے کا سب سے اہم لمحہ وہ تھا جب کاٹز نے ایک نیا تزویراتی ہدف پیش کیا، جو شمالی غزہ کی پٹی میں مستقل یہودی موجودگی قائم کرنا ہے۔ کاٹز نے کہا کہ ”میرا ارادہ ان مقامات پر ’ناحل‘ مراکز (نوى ناحال) قائم کرنے کا ہے جو 2005 میں اسرائیلی انخلاء سے قبل شمالی غزہ میں موجود تھے“۔

واضح رہے کہ ’ناحل مراکز‘ ایسی نیم فوجی آباد کاری گروہ بندیوں پر مشتمل ہوتے ہیں جنہیں تاریخی طور پر نئی رہائشی کالونیاں یا بستیاں قائم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، جو بعد میں شہری قصبوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

اسرائیل 10 اکتوبر 2025 سے غزہ میں نافذ جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ اتوار تک اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1110 سے زائد فلسطینی شہید اور 3578 زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: Gaza DestructionGaza StripGaza WarHuman RightsInternational LawisraelIsraeli MinisterIsraeli policiespalestineWar Crimes
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.