(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی صہیونی فورسز نے جابر کے خاندان کو بغیر کسی نوٹس اور حکم نامے کے انکے آبائی گھر سے علیحدہ کیا اور بھاری بلڈوزروں سے مکان کی مسماری شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک دن کے اندر فلسطینی قیدی کا گھر ملبے کا ڈھیر بن گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فوج نے بیت المقدس کے رہائشی فلسطینی قیدی محمود جابر کا گھر مسمار کر دیا۔
محمود جابر قابض صہیونی چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں ایک عرصہ قبل حراست میں لیے گئے تھے جو تاحال رہا نہ ہوسکے جبکہ القدس کے مشہور علاقے میں لائنز گیٹ کے نزدیک محمود جابر کا خاندان اپنے قانونی ملکیتی مکان میں رہائش پزیر تھے۔
اسرائیل کی صہیونی فورسز نے جابر کے خاندان کو بغیر کسی نوٹس اور حکم نامے کے انکے آبائی گھر سے علیحدہ کیا اور بھاری بلڈوزروں سے مکان کی مسماری شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک دن کے اندر فلسطینی قیدی کا گھر ملبے کا ڈھیر بن گیا ۔