• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

درعا کے جملہ قصبے میں قابض اسرائیلی فوج کی نئی دراندازی

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی شام کے مغربی درعا میں حوض یرموک کے علاقے میں واقع قصبے جملہ میں فوجی دراندازی کی ہے، جو کہ اس خطے میں اسرائیلی عسکری نقل و حرکت کے مسلسل جاری رہنے کا تسلسل ہے۔

ہفتہ 15-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
درعا کے جملہ قصبے میں قابض اسرائیلی فوج کی نئی دراندازی
0
SHARES
1
VIEWS

جنوبی شام – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی شام کے مغربی درعا میں حوض یرموک کے علاقے میں واقع قصبے جملہ میں فوجی دراندازی کی ہے، جو کہ اس خطے میں اسرائیلی عسکری نقل و حرکت کے مسلسل جاری رہنے کا تسلسل ہے۔

شامی میڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ فوجی گاڑیوں اور بلڈوزرز سے لیس ایک اسرائیلی فوجی دستے نے اس قصبے کا رخ کیا اور اس کے اطراف میں میدانی کارروائیاں انجام دیں، جو جنوبی شام کے علاقوں میں جاری بار بار کی جارحیت اور خلاف ورزیوں کا حصہ ہیں۔

یہ سرگرمیاں درعا کے دیہی علاقوں میں مسلسل اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے سائے میں سامنے آئی ہیں، جن میں کئی دیہاتوں میں دراندازی اور فوجی چوکیاں قائم کرنا شامل ہے، جبکہ اس خطے میں اسرائیلی عسکری وجود کے دائرہ کار کے پھیلنے کے حوالے سے مقامی سطح پر گہرے خدشات پائے جاتے ہیں۔

جنوبی شام میں بار بار ہونے والی یہ دراندازیاں مقامی باشندوں میں شدید بے چینی کا باعث بن رہی ہیں، بالخصوص اس وقت جب یہ کارروائیاں فوجی مقامات کی تنصیب ، تلاشی و چھاپہ مار کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ہو رہی ہیں۔ ان کے نتیجے میں شہریوں کے امن و امان اور روزمرہ کی زندگی پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دسمبر سنہ 2024ء میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے جنوبی شام میں اپنی عسکری سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور سنہ 1974ء میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے انہدام کا اعلان کرنے کے بعد شامی بفر زون پر اپنا کنٹرول مسلط کر لیا تھا۔

شام اس بات کی پختہ توثیق کرتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے قابض اسرائیل کے انخلا کا مطالبہ جاری رکھے گا، اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ قابض دشمن کے تمام اقدامات بین الاقوامی قانون کے تحت باطل، کالعدم ہیں اور ان کا کوئی قانونی اثر نہیں بنتا۔

Tags: DaraaisraelIsraeli ArmyIsraeli incursionIsraeli militaryJamlaJamla TownSouthern SyriaSyria
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.