الخلیل – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنین کے جنوب مشرق میں واقع قصبے الزبابدہ پر قابض اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران اتوار کی شام ایک بچہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ہلال احمر فلسطین کے مطابق قابض فوج نے بچے کو سینے کے مقام پر براہ راست گولی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران قصبے میں جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں، جن میں شہریوں اور ان کے مکانات کی طرف براہ راست گولیاں، صوتی بم اور زہریلی گیس کے گولے داغے گئے۔
واقعہ مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم میں شدید اضافے کے سائے میں پیش آیا ہے، جہاں فلسطینی شماریات نے گذشتہ ماہ اکتوبر کے دوران تقریباً 15 ہزار 303 پامالیوں کو ریکارڈ کیا ہے، جن کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور 502 افراد زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، سات اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک مغربی کنارے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 1209 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 15 ہزار 992 تک پہنچ گئی ہے۔