• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل نے ننھے شہید ودیع علیان کو گمنام قبرستان میں دفن کر دیا

قابض اسرائیلی فوج نے ننھے شہید ودیع علیان کے جسدِ خاکی کو بغیر کسی مذہبی یا خاندانی رسومات کے گمنام قبر میں دفن کر دیا۔

جمعرات 02-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
قابض اسرائیل نے ننھے شہید ودیع علیان کو گمنام قبرستان میں دفن کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے اسرائیلی سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ چودہ سالہ ننھے فلسطینی شہید ودیع شادی علیان کا جسدِ خاکی گذشتہ تقریباً چھ ماہ سے گمنام قبرستان میں دفن کر دیا گیا ہے۔ یہ انکشاف عدالت میں دائر کی گئی ایک نئی پٹیشن کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں شہید کے جسدِ خاکی کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

قابض اسرائیل کی پراسیکیوٹر جنرل کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ بچے کی تدفین کا یہ عمل 29 اکتوبر سنہ 2025ء کو انجام دیا گیا، حالانکہ سپریم کورٹ نے گذشتہ اگست میں ایک سابقہ فیصلے کے ذریعے جسدِ خاکی کو محض تحویل میں رکھنے کی توثیق کی تھی، مگر سفاک دشمن نے اسے ورثاء کے حوالے کرنے کے بجائے گمنام قبرستان ’مقابرالارقام‘ کی نذر کر دیا۔

ننھا ودیع علیان پانچ فروری سنہ 2024ء کو مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبہ العیزریہ کے داخلی راستے پر قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوا تھا۔ اس وقت سامنے آنے والی ویڈیو کلپس میں انسانیت سوز مناظر دیکھے گئے تھے جن میں قابض فوجیوں نے اس معصوم بچے پر اس وقت بھی گولیاں برسائیں جب وہ لہولہان حالت میں زمین پر گرا ہوا تھا۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے مطابق غاصب صہیونی حکام نے القدس گورنری سے تعلق رکھنے والے 30 شہدا کے اجسادِ خاکی تاحال اپنی تحویل میں دبا رکھے ہیں، جن میں سب سے قدیم جسدِ خاکی اکتوبر سنہ 2016ء سے دشمن کی قید میں ہے۔ ان شہدا میں 18 سال سے کم عمر کے 10 معصوم بچے بھی شامل ہیں، جن میں سب سے کم عمر یہی 14 سالہ شہید ودیع علیان تھا۔ ان گمنام قبرستانوں کا استعمال فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کی شناخت مٹانے کی صہیونی پالیسی کا ایک تسلسل ہے، جہاں شہداء کے ناموں کے بجائے ان کی قبروں پر محض نمبر لگا دیے جاتے ہیں۔

Tags: ChildMartyrgazaGazaUnderAttackHumanRightsIsraeliOccupationpalestineStopIsraeliAggression
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.