• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 31 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں 11 سالہ فلسطینی بچی اسرائیلی فائرنگ سے شہید

مقامی ذرائع کے مطابق شہری علاقے پر غیرمتناسب فائرنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بدھ 31-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں 11 سالہ فلسطینی بچی اسرائیلی فائرنگ سے شہید
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ شہر کے مشرق میں قابض اسرائیل کی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک معصوم فلسطینی بچی شہید ہو گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہیدہ دانا حسین احمد مقاط کی عمر 11 سال تھی اور وہ شمال مشرقی غزہ شہر کے علاقے الزرقاء میں قابض اسرائیل کی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قابض اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سرکاری میڈیا آفس نے گذشتہ اتوار کو بتایا تھا کہ غزہ کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد 10اکتوبر سے اب تک 969 بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

آفس نے مزید بتایا کہ ان واقعات کے نتیجے میں 418 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 1141 دیگر زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 45 غیر قانونی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

گذشتہ 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے معاہدے کا نفاذ عمل میں آیا تھا، جس نے 8 اکتوبر سنہ 2023ء کو قابض اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی ایک منظم نسل کشی کی جنگ کو ختم کیا تھا، جس میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 171 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل تھے۔

Tags: ChildDeathCivilianCasualtiesgazaGazaUnderAttackHumanRightsIsraeliFiringIsraelPalestineConflictMiddleEastConflictPalestinianChildPalestinianCivilians
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.