• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 23 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی فائرنگ، دو فلسطینی شہید

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

جمعہ 17-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی فائرنگ، دو فلسطینی شہید
0
SHARES
13
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) میدانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی شام قابض اسرائیل کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔ یہ واقعات غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے زیتون اور غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خانیونس میں پیش آئے۔

ہمارے نامہ نگار نے وضاحت کی کہ زیتون محلے کی کشکو سڑک پر قابض فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں بچہ صالح بدوی شہید ہو گیا جبکہ دیگر متعدد افراد زخمی ہوئے۔

خانیونس میں شہر کے جنوبی علاقے ارض اللیمون میں قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر 38 سالہ محسن عودہ محسن الدباری جام شہادت نوش کر گئے۔

اس سے قبل آج کے دن ہی 33 سالہ شہری رزق الملاحی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ وہ چند روز قبل غزہ شہر کی النفق سڑک پر پولیس کی گاڑی پر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

یہ مظالم جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تناظر میں ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 11 اکتوبر سنہ 2023ء کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 770 اور زخمیوں کی تعداد 2150 تک پہنچ چکی ہے۔

Tags: civilian deathsconflict newsGaza CityGaza StripHumanitarian CrisisIsraeli forcesKhan YounisMiddle East ConflictPalestinian casualtiesshooting incident
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.