(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی دہشتگردی سے شہید ہونے والوں میں 12 بچے اور دوخواتین بھی شامل ہیں جبکہ حملوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بد ھ کے روز علی الصبح سے غزہ میں جاری صیہونی دہشتگردانہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، اسرائیلی بمبار طیاروں نے غزہ کے شہری علاقوں میں رہائشی عمارات ، بازار اور حکوتم کے سیکیورٹی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جبکہ 250 سے زائد شدید زخمی ہیں ۔
رات بھر صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے درجنوں شہری علاقوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا جس میں 12 بچوں اور دو خواتین سمیت 35 افراد شہید ہوچکے ہیں ۔