• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 20 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی لبنان میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، اسرائیلی زخمی اہلکاروں کی تعداد 690 تک پہنچ گئی

جنوبی لبنان میں مارچ سنہ 2026ء کے اوائل سے شروع ہونے والے زمینی آپریشن کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی فوج کے زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 690 تک پہنچ گئی ہے

پیر 20-04-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
جنوبی لبنان میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، اسرائیلی زخمی اہلکاروں کی تعداد 690 تک پہنچ گئی
0
SHARES
0
VIEWS

تل ابیب – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنوبی لبنان میں مارچ سنہ 2026ء کے اوائل سے شروع ہونے والے زمینی آپریشن کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی فوج کے زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 690 تک پہنچ گئی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے  اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں میں 42 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 96 درمیانے درجے کے اور 552 معمولی زخمی ہوئے ہیں، اس دوران صرف 18 اپریل اور 19 اپریل کے درمیان 24 گھنٹوں کے اندر 37 فوجی زخمی ہونے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد میں بھی اضافے کی تصدیق کی ہے جو اب 15 ہو گئی ہے، جن میں سے دو فوجی لبنان کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے بعد ہلاک ہوئے۔

اپریل کا مہینہ میدانی واقعات کے اعتبار سے انتہائی اہم رہا ہے، جن میں 19 اپریل کو کفرکلا میں ایک انجینئرنگ گاڑی کو ہدف بنانے والے بم دھماکے میں ریزرو فوجی لیدور بورات کی ہلاکت اور 9 دیگر فوجیوں کا زخمی ہونا شامل ہے۔

اس سے قبل 31 مارچ کو ہونے والی براہ راست جھڑپوں میں ناحال بریگیڈ کے 4 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔

یہ پیش رفت دو مارچ سنہ 2026ء سے جاری فوجی کشیدگی کا حصہ ہے جو ایک وسیع تر علاقائی تنازعہ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ تخمینوں کے مطابق اسی عرصے کے دوران لبنان کی جانب شہری اور مزاحمت کاروں سمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2000 کے ہندسے کو عبور کر چکی ہے۔

Tags: #HezbollahCasualtiesDefenseisraelIsraeli ArmyLebanonMiddle Eastmilitary conflictSouthern Lebanonwar news
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.