(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے جان و مال غیر محفوظ ہیں، روازنہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی املاک کو تباہ اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست میں صہیونی بلدیہ کے حکم پر قابض فوج نے بیت المقدس کے علاقے سلوان کے رہائشی محمد مطرکے گھر کو بھاری بلڈوزروں کی مدد سے منہدم کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد پر مشتمل یہ فلسطینی خاندان بے گھر ہوکر کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور ہوگیا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک متعدد فلسطینی گھروں کو غیر قانونی قرار دےکر مسمار کیا جا چکا ہے۔