• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں فلسطینی مزاحمت کا کامیاب آپریشن، صہیونی ٹارگٹ کلنگ نیٹ ورک ختم

فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غزہ میں صہیونی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا جو شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کام کر رہا تھا۔

جمعہ 27-03-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں فلسطینی مزاحمت کا کامیاب آپریشن، صہیونی ٹارگٹ کلنگ نیٹ ورک ختم
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں مزاحمتی سکیورٹی کے میدانی ونگ قوت رادع نے ایک بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے مزاحمت کے ایک اہم رہنما پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی تفصیلی سکیورٹی معلومات جاری کی ہیں۔ یہ کارروائی تقریبا دو ہفتے قبل انجام دی جانی تھی جسے دو ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد ناکام بنا دیا گیا جبکہ اس سازش میں مزید دو کارندے بھی ملوث پائے گئے۔

رادع فورس نے اپنے تفصیلی بیان میں واضح کیا کہ تحقیقات سے یہ ہوش ربا انکشاف ہوا ہے کہ شوقی ابو نصیرہ نامی ایجنٹ نے اس گروہ کے کارندوں کو جمع کیا اور ایک اسرائیلی فوجی چھاؤنی کے اندر قابض اسرائیل کے انٹیلی جنس افسر کے ساتھ ان کی خفیہ ملاقات کا اہتمام کیا۔ اس ملاقات کے دوران نشانہ بنائے جانے والے رہنما، ان کی رہائش گاہ، روزمرہ کے معمولات اور حملے کے طریقہ کار کا حتمی نقشہ تیار کیا گیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس گروہ کے ارکان کو خاموش ہتھیاروں (سائلنسرز) کے استعمال کی سخت تربیت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ انہیں ایسی جدید تکنیکی ہدایات اور آلات دیے گئے تھے جن کے ذریعے خفیہ کیمروں کی مدد سے کارروائی کے تمام مناظر براہ راست قابض اسرائیل کے آپریشن روم کو موصول ہونے تھے، جبکہ دشمن نے حملے کے وقت فضائی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کرنے کا بھی پختہ وعدہ کر رکھا تھا۔

رادع نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ اس مذموم منصوبے میں حملہ آوروں کی شناخت چھپانے کے لیے میک اپ کے ماہرین کے ذریعے ان کے خدوخال تبدیل کرنا بھی شامل تھا تاکہ وہ سکیورٹی حصار کو توڑ کر ہدف تک آسانی سے پہنچ سکیں۔ تاہم مزاحمتی سکیورٹی کے اہلکاروں کی بیدار مغزی اور چوکسی نے عین آخری لمحات میں اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا۔

اس سکیورٹی کامیابی کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی نسل کشی کی وحشیانہ جنگ 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے مسلسل جاری ہے، جہاں صہیونی دشمن تمام بین الاقوامی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں کا لہو بہا رہا ہے۔

صہیونی سفاکیت کی اس جنگ کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، لاکھوں فلسطینی در بدر ہو چکے ہیں اور غزہ کی پٹی کا بیشتر حصہ مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

Tags: ConflictgazaHamasIsraeli networkMiddle Eastmilitary operationPalestinian ResistancesabotageSecuritytarget killing
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.