• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کا سلسلہ جاری، دس دن میں 6 فوجی ہلاک

قابض فوج کی جانب سے بار بار ریزرو فوجیوں کی طلبی، طویل مدت تک محاذوں پر تعیناتی اور جنگی حالات کی سختیوں نے ان فوجیوں کی ذہنی صحت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، جس کے باعث فوج کے اندر اندرونی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

منگل 15-09-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کا سلسلہ جاری، دس دن میں 6 فوجی ہلاک
0
SHARES
17
VIEWS

تل ابیب – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عبرانی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے ریزرو دستے سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی نے پیر کے روز تل ابیب شہر میں اپنے ذاتی ہتھیار سے خودکشی کر لی ۔ اس فوجی کو چند روز قبل ہی ایک محاذ پر فوجی خدمات کے لیے دوبارہ حاضری کا نیا نوٹس موصول ہوا تھا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ دس دنوں کے اندر صیہونی فوج کے میں خودکشی کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔ اس بڑھتے ہوئے رجحان کا بنیادی سبب غزہ کی پٹی پر جاری تباہ کن جنگ اور اس کے نتیجے میں ریزرو فوجیوں کو درپیش شدید نفسیاتی دباؤ اور سنگین بحران بتائے جا رہے ہیں۔

قابض فوج کی جانب سے بار بار ریزرو فوجیوں کی طلبی، طویل مدت تک محاذوں پر تعیناتی اور جنگی حالات کی سختیوں نے ان فوجیوں کی ذہنی صحت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، جس کے باعث فوج کے اندر اندرونی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

صیہونی فوج میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل

اسرائیلی رپورٹس پہلے بھی اس بات کا اعتراف کرتی رہی ہیں کہ طویل جنگ اور بار بار کی طلبی کی وجہ سے فوجیوں کو لاحق ہونے والے نفسیاتی صدمات پر قابض فوجی اسٹیبلشمنٹ شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ صیہونی عسکری نظام ان جنگی صدمات سے نبردآزما ہونے میں مسلسل ناکامی کا شکار ہے، جس سے اس فوج کی اندرونی کمزوریاں اور جنگی دباؤ کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

Tags: israelIsraeliArmyIsraeliMilitaryIsraeliSoldiersIsraelNewsMilitaryCrisisMilitaryMentalHealthSoldierDeathsSuicideSuicideDeaths
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.