• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگ بندی بے اثر، غزہ پر اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ برقرار

غزہ کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں فضائی، زمینی اور توپ خانے کے حملوں میں شدت، رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

منگل 24-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
واشنگٹن اجلاس میں غزہ کے لیے اربوں ڈالر کے امدادی منصوبے کا اعلان
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج غزہ میں جاری کمزور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، جہاں فضائی اور زمینی حملوں کے ساتھ ساتھ رہائشی عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قابض وج نے رات کے اوقات میں غزہ کے مشرقی حصوں میں رہائشی عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائیاں کیں، جبکہ رمضان المبارک کے چھٹے روز توپ خانے کی گولہ باری میں مزید شدت دیکھی گئی۔

نامہ نگاروں اور عینی شاہدین کے مطابق غاصب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ شہر کی فضاؤں میں ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی مسلسل جاری رہیں۔

اسرائیلی فوج کی جنگی گاڑیوں نے خان یونس کے مشرقی محلوں اور وسطی غزہ کے علاقے بوریج کیمپ کی جانب شدید فائرنگ کی۔

علاوہ ازیں غاصب فوج کے توپ خانے نے شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا کے مختلف حصوں پر گولہ باری کی۔

غزہ شہر میں غاصب فوج کے جنگی طیاروں نے مشرقی علاقوں پر شدید بمباری کی، جس کے ساتھ ساتھ اسی علاقے پر وقفے وقفے سے توپ خانے کے گولے بھی برسائے گئے۔

غزہ میں وزارت صحت نے گذشتہ روز اتوار کو جاری کردہ بیان میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں دو شہداء اور تین زخمیوں کو لایا گیا ہے، جبکہ انسانی اور طبی حوالے سے صورتحال بدستور سنگین ہے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ گیارہ اکتوبر سنہ 2025ءسے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی کل تعداد 614 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,643 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملبے کے نیچے سے 726 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

سات اکتوبر2023ء سے شروع ہونے والی غاصبانہ جارحیت اور نسل کشی کے مجموعی اعداد و شمار بتاتے ہوئے وزارت نے کہا کہ شہداء کی کل تعداد 72,072 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 171,741 تک جا پہنچی ہے۔ وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے نظام صحت پر دباؤ انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب انسانی مصائب میں کوئی کمی نہیں آئی۔ رفح کراسنگ دونوں طرف سے انتہائی محدود پیمانے پر فعال ہے، جبکہ غاصب اسرائیلی فوج جنگ بندی کے ان معاہدوں کی پاسداری نہیں کر رہی جن کا تعلق انسانی امداد، تجارتی سامان اور ایندھن کے ٹرکوں کی آمد اور تباہ حال ہسپتالوں سے مریضوں و زخمیوں کو بیرون ملک منتقل کرنے سے تھا۔

Tags: Beit LahiaCeasefire ViolationsgazaGaza StripHumanitarian CrisisisraelIsraeli AirstrikesKhan YounisPalestinian casualtiesRamadan
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.