• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کی ترکیہ کو دھمکی

صہیونی وزیر گیدئون سعر نے ہفتے کے روز ترک حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ شام میں انقرہ کی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔ سعر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ "ہم شام میں ترکیہ کے فوجی اڈوں کے قیام یا جنوبی شام میں ترک افواج کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔

منگل 25-08-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, مقالا جات
0
اسرائیل کی ترکیہ کو دھمکی
0
SHARES
1
VIEWS

تحریر: محمد احمدی

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر گیدئون سعر نے ہفتے کے روز ترک حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ شام میں انقرہ کی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔ سعر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ "ہم شام میں ترکیہ کے فوجی اڈوں کے قیام یا جنوبی شام میں ترک افواج کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔” اس اسرائیلی وزیر نے مزید دعویٰ کیا کہ: "ہم اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور اردوغان کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، لیکن ہم کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے۔” تاہم، ان دھمکیوں کے باوجود انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ممکن ہوا تو اسرائیل ترکیہ کے ساتھ سفارتی حل کو ترجیح دے گا۔

شام میں ترک فضائی دفاعی نظام پر اسرائیلی تشویش
منگل کے روز اسرائیل نے شام میں ایک فضائی اڈے پر حملہ کیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ حملہ اس اطلاع کے بعد کیا گیا کہ ترکیہ اس علاقے میں فضائی دفاعی نظام نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ ترکیہ کے زیرِ کنٹرول ایسے دفاعی نظام کی تنصیب سے شام کی فضائی حدود میں اسرائیلی فضائیہ کی آزادیِ عمل شدید متاثر ہوسکتی ہے اور ایران کی جانب جانے والے اسرائیلی پروازی راستوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ گزشتہ سال بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ترکیہ نے ٹی-۴ فضائی اڈے کا کنٹرول حاصل کرنے اور وہاں اپنے فضائی دفاعی نظام اور ریڈار نصب کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس وقت بھی اسرائیلی حکام نے اس اقدام کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

شام میں ترکیہ کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی، بالخصوص اہم اور اسٹریٹجک فضائی اڈوں پر، حالیہ برسوں میں اسرائیل کی اہم ترین سکیورٹی تشویشوں میں شامل رہی ہے۔ تل ابیب کو خدشہ ہے کہ شام میں انقرہ کے اثر و رسوخ میں اضافے کے نتیجے میں اسرائیل ایران سے متعلق اہداف کے خلاف شام میں فضائی حملے کرنے کی آزادی کھو سکتا ہے۔ یہ تشویش ایسے وقت میں مزید بڑھ گئی ہے، جب ترکیہ نے حالیہ مہینوں میں شام کی نئی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دی ہے اور شام کے سکیورٹی معاملات میں زیادہ نمایاں کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔

اسرائیلی صحافی، ایران کے بعد ترکیہ کو اسٹریٹجک خطرہ سمجھنا چاہیئے
اسرائیلی چینل i24 کے صہیونی صحافی زوی یحزکلی نے بھی کہا ہے کہ "ایران کے خطرے میں کمی کے بعد اسرائیل کو ترکیہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک خطرے کے طور پر نمٹنا شروع کرنا چاہیئے۔” ان کے خیال میں "اردوغان نے اسرائیل مخالف رویہ اختیار کر لیا ہے اور شام میں ترکیہ کے اثر و رسوخ کو مضبوط کر رہے ہیں۔ یہ مسئلہ مستقبل میں فوجی تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔” اس اسرائیلی صحافی نے شام میں اسرائیل کے حالیہ حملے کو ترکیہ کے لیے انتباہی پیغام اور کھیل کے قواعد طے کرنے کی کوشش قرار دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل شام کے اندر اپنے مفادات کے تحفظ اور ترکیہ کے ساتھ براہِ راست سرحدی صورتِ حال پیدا ہونے سے روکنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ یحزکلی نے ٹرمپ حکومت کے رویئے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ٹام بارک کی اردوغان کی حمایت اور حالیہ عرصے میں اردوغان کی ٹرمپ سے بڑھتی ہوئی قربت اسرائیل کے لیے ایک مسئلہ پیدا کر رہی ہے۔ آخر میں یحزکلی نے کہا کہ ترکیہ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کو اپنی سوچ اور حکمتِ عملی میں بتدریج تبدیلی لانا ہوگی اور اس عمل میں وقت لگے گا۔

Tags: #TurkeyCurrent AffairsisraelIsrael Turkey TensionsIsraeli ThreatMiddle EastRegional TensionsTurkey Israel Relations
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.