• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 23 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کا وادی النعم میں 400 سے زائد فلسطینی مکانات گرانے کا منصوبہ

پیر 23-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض اسرائیل کا وادی النعم میں 400 سے زائد فلسطینی مکانات گرانے کا منصوبہ
0
SHARES
1
VIEWS

نقب – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج نے سنہ 1948ء میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے خطہ نقب میں واقع گاؤں وادی النعم پر دھاوا بولا اور مقامی باشندوں کے مکانات کی مسماری کے نوٹسز تقسیم کرنا شروع کر دیے، جو سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے محروم کرنے کی طرف ایک خطرناک پیش قدمی ہے۔

عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے گاؤں پر دھاوا بول کر مقامی باشندوں کو مسماری کے نوٹسز تھمانا شروع کیے، جبکہ اسی دوران گاؤں کے مکانات کے خلاف 400 سے زائد مسماری کے احکامات جاری کرنے کے منصوبے بھی بنائے جا رہے ہیں جو خطے میں فلسطینی وجود کو نشانہ بنانے والی ایک نئی شدت پسندی کا پیش خیمہ ہے۔

یہ اقدامات مسماری کی اس منظم پالیسی کے تسلسل میں سامنے آئے ہیں جو نقب میں فلسطینی دیہات بالخصوص سرکاری حیثیت سے محروم رہائشی بستیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جنہیں برسوں سے تعمیرات و شہری توسیع پر سخت پابندیوں کے ساتھ ساتھ تعمیراتی اجازت ناموں اور بنیادی سہولیات سے محرومی کا سامنا ہے۔

وادی النعم کا شمار سرکاری طور پر غیر تسلیم شدہ فلسطینی دیہات میں ہوتا ہے جس کے باشندے شہری منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچے اور بنیادی خدمات کے فقدان کے ساتھ ساتھ اپنی زمینوں پر قائم گھروں اور تعمیرات کی مسماری کی مسلسل دھمکیوں کے سائے میں انتہائی کٹھن حالات زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ پیش رفت حالیہ دنوں کے دوران نقب کے متعدد دیہات میں مسماری اور بے دخلی کی کارروائیوں میں اضافے کے عین موقع پر سامنے آئی ہے، باوجود اس کے کہ مقامی باشندے قانونی چارہ جوئی کے ذریعے ان اقدامات کو رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رواں نومبر کی 20 تاریخ کو بھی سرکاری حیثیت سے محروم متعدد دیہات میں مسماری کی کارروائیاں جاری رہیں جبکہ گاؤں السرہ کے درجنوں باشندوں کو ایسے نوٹسز موصول ہوئے جن میں ان سے زیادہ سے زیادہ 30 دن کی مہلت کے اندر زمینیں خالی کرنے اور عمارتوں، دیواروں و تنصیبات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، نیز اسی نوعیت کی دھمکیاں دیگر رہائشی بستیوں کو بھی دی گئی ہیں۔

نقب میں سرکاری طور پر غیر تسلیم شدہ فلسطینی دیہات کو سرکاری شناخت اور شہری منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث مسلسل گھیراؤ اور دباؤ کی صورتحال کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے باشندوں کو تعمیراتی اجازت نامے نہیں مل پاتے اور ان کے گھر و تعمیرات بار بار مسماری کے نوٹسز کی زد میں رہتے ہیں۔

اس پالیسی کے پھیلاؤ کے ایک واضح اشاریے کے طور پر گذشتہ جولائی میں اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کی ایک کمیٹی کے سامنے پیش کیے گئے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا تھا کہ سنہ 2025ء کے دوران خطہ نقب میں تعمیراتی قوانین کے نفاذ اور مسماری کی 5742 کارروائیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

Tags: ForcedDisplacementHomeDemolitionsIsraeliOccupationNaqabpalestinePalestinianHomesWadiAlNaam
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.