غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں بدھ کی شام قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی خاتون جام شہادت نوش کر گئیں۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے علاقے مواصی میں قابض اسرائیلی فوج نے نہتے شہریوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک دوسرا شہری شدید زخمی ہو گیا۔
اس تازہ سفاکیت کے بعد بدھ کی صبح سے اب تک غزہ کی پٹی میں شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے جبکہ متعدد شہری زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ بدھ کی صبح ہی قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی قصبے بنی سہیلہ میں فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔
قابض اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور آرٹلری، فضائی حملوں اور شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کے ذریعے اپنی سفاکیت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔