• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی شہری الخلیل میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید

الخلیل میں قابض اسرائیل کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید، لاش بھی تحویل میں لے لی ہے

اتوار 11-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
فلسطینی شہری الخلیل میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید
0
SHARES
13
VIEWS

غرب اردن – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شاکر فلاح احمد الجعبری شہید ہوگئے جس کے بعد قابض صہیونی فوجیوں نے اس کا جسد خاکی بھی تحویل میں لے لیا۔

فلسطینی جنرل اتھارٹی برائے سول امور نے وزارت صحت کو اطلاع دی کہ الجعبری اس وقت شہید ہوئے جب قابض اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں حارہ الجعبری کے علاقے خلہ حاضور میں ان کی گاڑی کے اندر براہ راست گولیاں ماریں۔ بعد ازاں قابض فوجی زخمی کو اپنے ساتھ لے گئے اور گاڑی موقع پر ہی چھوڑ دی۔

بعد میں قابض اسرائیلی فوج نے اپنے اس دعوے سے پسپائی اختیار کر لی جس میں کہا گیا تھا کہ شہری نے مبینہ طور پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی۔ قابض فوج نے گذشتہ شب اعلان کیا تھا کہ اس نے ایک فلسطینی کو اس الزام میں نشانہ بنایا کہ وہ شہر میں فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اسی تناظر میں فلسطینی ریڈ کراس نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ قابض افواج نے اس کے طبی عملے کو الخلیل کے وسطی علاقے خلہ حاضور میں ایک زخمی نوجوان تک پہنچنے اور اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے سے روک دیا۔

دوسری جانب عبرانی چینل 14 نے دعویٰ کیا کہ قابض افواج نے الخلیل کے محلہ الجعبری میں ایک نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ وہ مبینہ طور پر گاڑی چڑھانے کی کارروائی کی کوشش کر رہا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ نوجوان کو الخلیل کے جنوب میں واقع خلہ حاضور کے علاقے میں قابض اسرائیل کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق قابض افواج نے ایمبولینس کو زخمی تک پہنچنے سے روک دیا جس کے باعث بروقت علاج ممکن نہ ہو سکا اور یہی سفاکیت اس کی شہادت کا سبب بنی۔

Tags: #WarCrimesArmedConflictCivilianImpactgazaGazaCrisisGlobalNewsHebronHumanRightsIsraeliAggressionIsraeliOccupationMiddleEastConflictPalestinianCiviliansPalestinianMartyrsPalestinianRightswestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.