تل ابیب – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے آغاز سے اب تک قابض اسرائیل میں جانی نقصانات کی شرح میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی امدادی اداروں کے مطابق اس محاذ آرائی کے آغاز سے اب تک 19 اسرائیلی ہلاک اور 2223 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ میزائل حملوں کے نتیجے میں مسلسل مزید نقصانات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران پر صہیونی و امریکی جارحیت اپنے چونتیس ویں دن میں داخل ہو چکی ہے جہاں تہران اور قابض اسرائیل و امریکہ کے درمیان حملوں کے تبادلے میں شدت آگئی ہے۔
یہ تمام تر تبدیلیاں مسلسل امریکی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ رونما ہو رہی ہیں جن میں تازہ ترین بیانات ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیں جو خطے میں محاذ آرائی کے پھیلاؤ کی عکاسی کرتے ہیں۔