(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل ایران کے جوہری پروگرم سے شدید خوف کا شکار ہے جس کی وجہ سے اسرائیل بد حواس ہوکر آئے دن بین الاقوامی سطح پر ایران کو بدنام کر نے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا تا رہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزصہیونی ریاست اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ترجمان متن سیدی نے اپنے ایک بیان میں ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے قبرص میں مقیم اسرائیلیوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے کی کوشش کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق قبرصی پولیس نے اس حملے کی سازش میں ملوّث ایک مسلح شخص کو گرفتارکر لیا ہے جس کے قبضے سے ایک پستول اور کارتوس برٓمد کر لیے گئے ہیں ۔
اس حوالے سے متن سیدی کا کہنا ہے کہ یہ ایران کی جانب سے قبرص میں رہنے والے اسرائیلی تاجروں کے خلاف دہشت گردی کا واقعہ تھااور معاملے کی حساسیت کے پیش نظر ملزم کے بندکمرے کے ریمانڈ کی درخواست کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرم سے شدید خوف کا شکار ہے جس کی وجہ سے اسرائیل بد حواس ہوکر آئے دن بین الاقوامی سطح پر ایران کو بدنام کر نے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا تا رہتا ہے۔