• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 19 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں کے مکینوں کی واپسی کے راستے مسدود کر دیے

جمعرات 19-11-2026
in خاص خبریں, رپورٹس, غزہ
0
قابض اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں کے مکینوں کی واپسی کے راستے مسدود کر دیے
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں بے گھر فلسطینیوں کےلیے بنائے گئےطولکرم اور نور شمس کیمپوں پر قابض اسرائیلی جارحیت کے اثرات محض گھروں کے انہدام، سڑکوں کی مسماری اور آبادی کی جبری بے دخلی تک محدود نہیں رہے بلکہ اب یہ زمین پر ایک ایسی نئی حقیقت مسلط کرنے کی کوشش تک پھیل گئے ہیں جو اصل مالکان کی واپسی اور قابض اسرائیل کی جانب سے تباہ کیے گئے ڈھانچے کی تعمیر نو کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے دونوں کیمپوں کے اندر منہدم شدہ گھروں کے ملبے پر سڑکیں تعمیر کرنے کے بعد اب فوجی مقاصد کے لیے ان زمینوں پر قبضے کا فوجی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جو اس خدشے کو جنم دیتا ہے کہ جارحیت کے اثرات کو ایک طویل المدتی حقیقت میں تبدیل کر کے ہزاروں خاندانوں کے واپسی اور استحکام کے حق کو سلب کر لیا جائے گا۔

اس نئےظالمانہ فیصلے نے جبری طور پر بے گھر کیے گئے ہزاروں فلسطینیوں کے مستقبل کو مزید ابہام سے دوچار کر دیا ہے کیونکہ جن زمینوں پر ان کے گھر اور املاک قائم تھیں اب وہ ایسے فوجی اقدامات کے تابع ہو گئی ہیں جو مکینوں کو کیمپوں میں واپسی کی اجازت ملنے کی صورت میں بھی وہاں دوبارہ تعمیر سے روکتے ہیں۔

زمینوں اور سڑکوں کو نشانہ بنانے والا فوجی فیصلہ

طولکرم کیمپ کی عوامی کمیٹی نے قابض اسرائیل کے اس نئے فوجی فیصلے کے مضمرات سے خبردار کیا ہے جس کے تحت قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے اپنی مسلسل جارحیت کے دوران منہدم کیے گئے گھروں کے ملبے پر طولکرم اور نور شمس کیمپوں کے اندر بنائی گئی سڑکوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ قابض حکام نے ان سڑکوں کو فوجی علاقے قرار دے دیا ہے جس کے باعث زمینوں اور جائیدادوں کے مالکان جبری طور پر بے گھر کیے گئے مکینوں کی اپنے گھروں کو واپسی کی صورت میں بھی ان پر دوبارہ تعمیر نہیں کر سکیں گے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ فیصلہ جبری طور پر بے گھر کیے گئے ہزاروں خاندانوں کے مستقبل کو اندھیرے میں دھکیل دیتا ہے، اور نشاندہی کی گئی کہ فوجی حکم نامے میں قابض اسرائیل کی جانب سے کھولی گئی سڑکیں شامل ہیں جس کا مطلب ہے کہ آبادی کی واپسی کے بعد زمینوں کے مالکان کو وہاں تعمیرات سے محروم رکھا جائے گا۔

کمیٹی نے انسانی حقوق اور قانون کے متعلقہ اداروں و تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے کا جائزہ لینے، مجاز عدالتی فورمز پر اسے چیلنج کرنے، زمینوں اور جائیدادوں کے مالکان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے نیز جبری بے دخلی کو مستحکم کرنے اور فلسطینیوں کو واپسی و گھروں کی تعمیر نو سے روکنے والے اقدامات کو مسترد کرنے کے لیے فوری حرکت میں آئیں۔

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ سنہ 2026ء کے فوجی حکم نامہ نمبر 123/26 کے متن کے مطابق فوجی مقاصد کے لیے زمین پر قبضے کے فیصلے میں طولکرم اور ذنابہ گاؤں کی مجموعی طور پر 26.727 دونم اراضی کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم شائع شدہ متن میں بلاک یا پلاٹ نمبروں کی وضاحت نہیں کی گئی۔

حکم نامے میں ان زمینوں کا مکمل قبضہ نام نہاد افسر برائے امور وزارت جنگ کو منتقل کرنے کا کہا گیا ہے جو 31 دسمبر سنہ 2028ء تک نافذ العمل رہے گا جبکہ اس میں درج طریقہ کار کے مطابق اعتراض داخل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سات دن کی مہلت مقرر کی گئی ہے۔

اس اقدام کی سنگینی اس بات میں مضمر ہے کہ یہ محض زمین کے ٹکڑوں پر قبضے تک محدود نہیں بلکہ انہدام اور مسماری کا شکار ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کے مستقبل سے براہ راست جڑا ہوا ہے کیونکہ سڑکوں کو فوجی علاقہ قرار دینے سے ان پر دوبارہ تعمیر ناممکن ہو جاتی ہے اور جائیدادوں کے مالکان کو اپنی املاک کی بازیابی کے حوالے سے نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

زمینوں پر قبضہ

دوسری جانب نور شمس کیمپ کی عوامی کمیٹی کے سربراہ نہاد الشاویش نے کہا کہ قابض اسرائیل محض گھروں کے انہدام، سڑکوں کی مسماری اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی پر اکتفا نہیں کر رہا بلکہ ان زمینوں پر قبضہ کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے جن پر منہدم شدہ گھر قائم تھے، اور اس اقدام کا مقصد اصل مالکان کو وہاں واپس آنے سے روکنا اور جبری بے دخلی کی حقیقت کو پختہ کرنا ہے۔

انہوں نے ہمارے نامہ نگار کو دیے گئے بیان میں مزید کہا کہ نور شمس اور طولکرم کیمپوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انہدام اور تباہی کی کارروائیوں سے کہیں آگے کی بات ہے اور ایک ایسے منصوبے کی عکاسی کرتا ہے جس کا ہدف دونوں کیمپوں کی جغرافیائی اور آبادیاتی حقیقت کو تبدیل کرنا، انہیں ان کے مکینوں سے خالی کرانا اور وہاں معمول کی زندگی کی واپسی میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ گھروں کے انہدام کے بعد زمینوں پر قبضہ کرنا مکینوں کے حقوق پر ایک اضافی حملہ ہے کیونکہ اس سے نہ صرف اہل علاقہ اپنے گھروں اور املاک سے محروم ہو رہے ہیں بلکہ انہیں اپنی زمینوں سے ہاتھ دھونے اور وہاں دوبارہ گھر تعمیر کرنے سے محرومی کے خطرے کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہزاروں بے گھر افراد کٹھن انسانی حالات میں زندگی گزارنے کے باوجود اپنے گھروں کو واپسی کے منتظر ہیں، اور اس بات پر زور دیا کہ کیمپ میں واپسی کا حق انہدام یا جبری بے دخلی سے ختم نہیں ہوتا اور مکین اپنی زمینوں و گھروں سے وابستہ ہیں نیز اپنے اوپر نئی حقیقتیں مسلط کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔

وسیع پیمانے پر بے دخلی اور کیمپوں کے ڈھانچے کی تباہی

اس نئے فیصلے کو قابض اسرائیل کی اس جارحیت کے تناظر سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا جس کا آغاز 21 جنوری سنہ 2025ء کو شمالی مغربی کنارے میں ہوا تھا اور جنین کیمپ سے شروع ہونے کے بعد آہنی دیوار نامی فوجی آپریشن کے تحت طولکرم اور نور شمس کیمپوں تک پھیل گیا تھا۔

اس وقت سے اب تک ان تینوں کیمپوں کو وسیع پیمانے پر چھاپوں، انہدام اور مسماری کی کارروائیوں کا سامنا ہے جن کے نتیجے میں دسیوں ہزار فلسطینی جبری طور پر بے گھر ہو چکے ہیں اور رہائشی محلوں نیز بنیادی ڈھانچے کے بڑے حصے تباہ ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی ستمبر سنہ 2026ء میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ قابض اسرائیلی افواج نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تینوں کیمپوں کے مکینوں کو جبری طور پر بے گھر کیا اور تاحال ان کی واپسی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

بنیادی سہولیات منقطع کرنے اور مکینوں کی اپنے علاقوں میں واپسی روکنے کے ساتھ ساتھ انہدام اور تباہی کی کارروائیوں نے گھروں، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث بے دخلی اور گھروں و ذرائع آمدن سے محرومی کے نتیجے میں ہزاروں خاندانوں کو شدید معاشی و معاشرتی مشکلات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور کے اعداد و شمار کے مطابق فوجی آپریشن کے پہلے سال کے دوران تینوں کیمپوں میں تقریباً 1460 عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئیں جن میں نور شمس کیمپ میں 382، طولکرم کیمپ میں 402 اور جنین کیمپ میں 676 عمارتیں شامل ہیں۔

یہ اعداد و شمار اس تبدیلی کی وسعت کو ظاہر کرتے ہیں جو فوجی کارروائیوں نے کیمپوں کے شہری ماحول پر مسلط کی ہے جہاں اب معاملہ محض چند بکھرے ہوئے گھروں کو نقصان پہنچنے تک محدود نہیں رہا بلکہ محلوں کے خدوخال، سڑکوں کے جال اور مکینوں کی روزمرہ زندگی کے اجزا تک بدل گئے ہیں۔

واپسی کا حق جس کی راہ میں مسلط کردہ حقیقتیں حائل ہیں

اس فیصلے کے اثرات گھروں کی تعمیر نو کے مسئلے سے آگے بڑھ کر فلسطینی پناہ گزینوں کے اپنے کیمپوں میں واپسی کے حق اور ان کے اس سماجی و شہری تانے بانے کے تحفظ تک پھیل جاتے ہیں جو دہائیوں کے دوران تشکیل پایا تھا۔

مکینوں کی جبری بے دخلی اور ان کے گھروں کی تباہی کے بعد اب زمینوں اور سڑکوں پر قبضہ دونوں کیمپوں میں زندگی کی بحالی کے سامنے ایک نئی رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے کیونکہ اہل علاقہ کی اپنے علاقوں میں واپسی کا لازمی مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنے گھر واپس حاصل کر سکیں گے یا انہیں دوبارہ تعمیر کر پائیں گے جب تک زمینوں کے حصے فوجی کنٹرول میں ہیں اور وہاں تعمیر پر پابندی عائد ہے۔

انسانی حقوق کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ نور شمس اور طولکرم کیمپوں میں انہدام اور مسماری کی کارروائیوں سے رہائش گاہوں اور عوامی سہولیات کو شدید نقصان پہنچا اور بڑی تعداد میں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوئے جبکہ واپسی کا امکان تاحال فوجی پابندیوں کے خاتمے اور قابض اسرائیل کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے سے مشروط ہے۔

اس نئے فیصلے کی سنگینی اس پہلو سے بھی نمایاں ہوتی ہے کہ یہ مکینوں کو واپسی سے روکنے کے ایک طویل عرصے کے بعد اور ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہزاروں خاندان اب بھی بے دخلی، گھروں سے محرومی اور سماجی عدم استحکام کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

منہدم شدہ گھروں کے مالکان خود کو ایک دوہری الجھن میں گھرا پاتے ہیں کیونکہ ایک طرف وہ انہدام کے باعث اپنے گھروں سے محروم ہو گئے اور دوسری طرف جن زمینوں پر یہ گھر بنے تھے وہ قبضے کے فیصلے کی زد میں آ گئی ہیں جس سے ان کی تعمیر نو اور اپنی سابقہ زندگی بحال کرنے کی صلاحیت محدود ہو گئی ہے۔

کیمپوں کے خدوخال کی تبدیلی اور طویل المدتی حقیقت مسلط کرنا

یہ اقدامات اس بات کو بے نقاب کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل اب گھروں کو منہدم کرنے اور محلوں کو مسمار کرنے سے آگے بڑھ کر ان زمینوں پر فوجی پابندیاں عائد کرنے کی طرف منتقل ہو گیا ہے جہاں یہ گھر قائم تھے، جس سے فوجی کارروائیوں کے اثرات کو طویل عرصے تک برقرار رہنے والی حقیقتوں میں بدلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

قابض اسرائیل کی جانب سے گھروں کے ملبے پر بنائی گئی سڑکیں دونوں کیمپوں کے اندر محض نئے راستے نہیں ہیں بلکہ ان مقامات سے جڑی ہوئی ہیں جہاں کبھی گھر، خاندان اور املاک آباد تھیں اور آج وہ تباہی کے اس منظرنامے کا حصہ بن چکی ہیں جو زندگی کو معمول پر لانے میں رکاوٹ ہے۔

اس صورتحال کی سنگینی محض مادی نقصانات تک محدود نہیں بلکہ کیمپوں کے مکینوں کو جوڑنے والے سماجی روابط کو توڑنے، اس جگہ کی یادداشت اور شناخت کو خطرے میں ڈالنے نیز طویل مہینوں کی بے دخلی کے بعد خاندانوں کی اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنے تک پھیلی ہوئی ہے۔

اس طرح یہ فوجی فیصلہ محض سڑکوں کی تنظیم یا ان کے استعمال سے متعلق کوئی معمولی اقدام دکھائی نہیں دیتا بلکہ ایک ایسا قدم ہے جس کے زمینوں اور جائیدادوں کے مالکان کے حقوق نیز دونوں کیمپوں کی تعمیر نو اور ان کے مکینوں کی واپسی کے مستقبل پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Tags: ForcedDisplacementHomeDemolitionsIsraeliOccupationLandConfiscationpalestinePalestinianRefugeesRefugeeCampsRightOfReturnwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.