• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 18 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

کنیسٹ کی تحلیل کی منظوری، اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات 27 اکتوبر کو ہوں گے

کنیسٹ کے 62 اراکین نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، جس کے تحت اب کنیست کے آئندہ انتخابات 27 اکتوبر سنہ 2026ء کو منعقد کیے جائیں گے۔

ہفتہ 18-07-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
کنیسٹ کی تحلیل کی منظوری، اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات 27 اکتوبر کو ہوں گے
0
SHARES
5
VIEWS

تل ابیب – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی پارلیمنٹ ’کنیسٹ‘ نے جمعہ کی صبح اپنی تحلیل کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری سیاسی جماعتوں کی مالی معاونت کے مسودہ قانون کو دوسری اور تیسری خواندگی میں پاس کرنے کے بعد دی گئی، جس میں قبل از وقت انتخابات کا شق بھی شامل تھی۔

کنیسٹ کے 62 اراکین نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، جس کے تحت اب کنیست کے آئندہ انتخابات 27 اکتوبر سنہ 2026ء کو منعقد کیے جائیں گے۔

اس ووٹنگ سے قبل تحلیل کے قانون کی منظوری کے حوالے سے کئی گھنٹوں تک غیر یقینی صورتحال برقرار رہی، جس کی وجہ ’شاس‘ پارٹی کے سربراہ آریہ درعی اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی جماعتوں کی مالی معاونت اور ان کے بجٹ میں اضافے کے قانون پر اختلاف تھا۔

آریہ درعی نے اس قانون کی حمایت کے بدلے اپوزیشن کی حمایت کی شرط رکھی تھی۔ ان کا موقف تھا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے فنڈنگ میں اضافہ ان کی اپنی جماعت کے بجائے اپوزیشن کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا، جبکہ وہ اس فیصلے پر عوامی تنقید کا اکیلے سامنا کرنے سے بچنا چاہتے تھے۔

اگر یہ قانون منظور نہ ہوتا تو کنیسٹ کی تحلیل اگلے ہفتے تک ملتوی ہونے کا امکان تھا، جس سے حکومت کو مزید کئی قوانین منظور کرنے کا موقع مل جاتا، تاہم اس صورت میں سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم کے لیے مختص کروڑوں شیکل کی فنڈنگ سے محروم رہ جاتیں۔

اس کے علاوہ کنیسٹ نے قابض اسرائیلی فوج میں لازمی سروس کی مدت میں کمی کو پانچ سال کے لیے ملتوی کرنے کا قانون بھی منظور کر لیا۔ ساتھ ہی 48 کے مقابلے میں 53 ووٹوں کی اکثریت سے ’مواصلات کا قانون‘ (Communications Law) بھی منظور کیا گیا۔

اس مواصلاتی قانون کے تحت بصری اور صوتی میڈیا کے لیے ایک نیا ادارہ قائم کیا جائے گا جو ’دوسری اتھارٹی‘ (Second Authority) اور کیبل و سیٹلائٹ نشریاتی کونسل کی جگہ لے گا۔ اس نئے ادارے کا سالانہ بجٹ 2 کروڑ 50 لاکھ شیکل ہوگا، اور وزارتِ مواصلات کا ڈائریکٹر جنرل اس کونسل کے اراکین کا تقرر کرے گا جو ادارے کی پالیسی طے کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

Tags: Benjamin NetanyahuEarly ElectionsisraelIsraeli ElectionsIsraeli governmentIsraeli politicsKnessetMiddle EastMiddle East PoliticsParliament
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.