• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 3 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کی فضائی جارحیت، لبنان میں شہری شہید

بین الاقوامی برادری نے لبنان میں فوراً جنگ بندی اور حفاظتی اقدامات کی اپیل کی۔

جمعرات 22-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
قابض اسرائیل کی فضائی جارحیت، لبنان میں شہری شہید
0
SHARES
30
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کے روز جنوبی لبنان میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی ڈرون کی جانب سے جنوبی لبنان کے قصبہ الزہرانی میں ایک گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوا۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض اسرائیل کے مسلح ڈرون نے دو گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے صیدا ضلع میں الزہرانی اور المصیلح کے درمیان سڑک پر ایک گاڑی پر فضائی حملہ کیا، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، آگ بھڑک اٹھی اور وہ جل کر راکھ بن گئی۔

حملے کے فوری بعد ایمبولینسیں اور سول ڈیفنس کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

یہ حملہ قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا حصہ ہے، جو سنہ 27 نومبر 2024ء سے نافذ العمل ہے۔

قابض اسرائیل کی ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں سینکڑوں لبنانی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ قابض فورسز اب بھی لبنان کی پانچ پہاڑیوں پر قابض ہیں، جن پر گذشتہ جنگ کے دوران قبضہ کیا گیا، یہ ان دیگر لبنانی علاقوں کے علاوہ ہے جو دہائیوں سے قابض اسرائیل کے زیر قبضہ ہیں۔

اکتوبر سنہ 2023ء میں قابض اسرائیل نے لبنان پر جارحیت کا آغاز کیا، جسے ستمبر سنہ 2024ء میں مکمل جنگ میں تبدیل کر دیا گیا، اس جنگ کے نتیجے میں چار ہزار سے زائد افراد شہید اور تقریباً سترہ ہزار دیگر زخمی ہوئے۔

Tags: #WarCrimesAirStrikeCivilianCasualtygazaHumanRightsisraelLebanonLebanonNewsMiddleEastpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.