• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شام کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی پیش قدمی، راہگیروں کی تلاشی کے لیے 2 عارضی چوکیاں قائم

یہ نقل و حرکتیں قنیطرہ اور درعا کے علاقوں میں قابض اسرائیل کی بار بار ہونے والی پیش قدمی کے تناظر میں سامنے آئی ہیں، جن میں عارضی چوکیاں قائم کرنا، شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی لینا، اور فائر بندی کی لائن کے قریب عسکری نقل و حرکت شامل ہے۔

بدھ 23-09-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
شام کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی پیش قدمی، راہگیروں کی تلاشی کے لیے 2 عارضی چوکیاں قائم
0
SHARES
4
VIEWS

جنوبی شام – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے منگل کے روز شام کے جنوبی علاقے میں قیطرہ گورنری کے دیہی علاقوں اور درعا گورنری سے متصل خطے میں پیش قدمی کی ہے اور راہگیروں کی تلاشی کے لیے دو عارضی چوکیاں قائم کی ہیں۔

شام کے الاخباریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک قابض اسرائیلی دستہ قنیطره کے دیہی علاقے میں واقع گاؤں صیدا الجولان میں داخل ہوا، جہاں اس نے ایک عارضی چوکی قائم کی اور وہاں سے گزرنے والے افراد کو تلاشی کے عمل سے گزارا۔

درعا گورنری سے متصل علاقے میں، قابض فوج نے وادی الرقاد کے بند پر، جو درعا اور قنیطرہ گورنری کے درمیان فاصل ہے، ایک چوکی قائم کی اور راہگیروں کی تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں۔

چینل نے قابض اسرائیلی فورسز کے دونوں علاقوں میں قیام کی مدت یا اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ آیا وہ بعد میں وہاں سے پسپا ہو گئی تھیں یا نہیں۔

یہ نقل و حرکتیں قنیطرہ اور درعا کے علاقوں میں قابض اسرائیل کی بار بار ہونے والی پیش قدمی کے تناظر میں سامنے آئی ہیں، جن میں عارضی چوکیاں قائم کرنا، شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی لینا، اور فائر بندی کی لائن کے قریب عسکری نقل و حرکت شامل ہے۔

قنیطرہ گورنری مقبوضہ شامی گولان سے متصل ہے، جس کے بیشتر رقبے پر قابض اسرائیل کا سنہ 1967ء سے تسلط ہے، جبکہ دمشق مقبوضہ شامی علاقوں سے قابض اسرائیلی فورسز کے انخلاء اور سنہ 1974ء میں طے پانے والے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ کرتا ہے۔

Tags: BorderTensionsCheckpointsisraelIsraeliAdvanceIsraeliArmyIsraeliOccupationMiddleEastRegionalTensionsSecurityChecksSyriaSyrianBorderSyrianTerritories
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.