(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے سربراہ نے الجیریا میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات مکمل ہونے پر الجیریا کے صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور فلسطینی شہری قانون ساز اسمبلی کے مراحل مکمل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتےہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگری کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے الجیریا کے صدر عبد المجيد تبون کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات جمہوری انداز سےمکمل کرانے اور أيمن بن عبد الرحمان کو بطور وزیراعظم منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ نئی حکومت سازی کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انھوں نے ابراہیم بغالی کے بطور اسپیکر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی جماعت اور فلسطینی عوام الجیریا کے عوام کیلئے نیک تمناؤں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔