• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر اردن روانہ، القدس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کے جائز مؤقف کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔

بدھ 05-08-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر اردن روانہ، القدس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
0
SHARES
0
VIEWS

’اسلام آباد(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزیرِ خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر اردن روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ 5 اگست کو عمان میں القدس سے متعلق منعقد ہونے والے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کے جائز مؤقف کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان القدس اور فلسطینی عوام کے مؤقف کی مستقل، اصولی اور واضح حمایت جاری رکھے گا۔ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں علاقائی اور عالمی امور، باہمی دلچسپی کے معاملات اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق، امن و انصاف اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتا آیا ہے۔ نائب وزیراعظم کا یہ دورہ بھی فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو اجاگر کرنے اور عالمی سطح پر سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان القدس کی تاریخی، مذہبی اور سیاسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا

Tags: Al Qudsdiplomatic relationsIshaq DarjerusalemJordanJordan VisitMinisterial MeetingPakistanPakistan Foreign Policypalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.