• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک متحد ہو کر کردار ادا کریں: اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطین کی آزادی اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلم ممالک سے مشترکہ اور مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

ہفتہ 08-08-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک متحد ہو کر کردار ادا کریں: اسحاق ڈار
0
SHARES
0
VIEWS

اسلام آباد(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطین کی آزادی اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلم ممالک سے مشترکہ اور مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے منعقدہ وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند اسرائیلیوں کے دھاووں اور مقدس مقامات پر قبضے یا ان کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں کی بھی شدید مذمت کی۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ مقدس مقامات کی حیثیت تبدیل کرنے یا ان پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوئی بھی کوشش قابل قبول نہیں۔ انہوں نے عرب اور مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے اپنی کوششوں میں باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنائیں۔

اسحاق ڈار نے غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری بحران کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں خوراک اور پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطین اور بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر مسلسل توجہ برقرار رکھتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق میں اجتماعی اور مؤثر آواز بلند کریں۔

Tags: Current AffairsIshaq DarMuslim CountriesMuslim unityPakistanpalestinePalestinian CausePalestinian Freedom
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.