• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایران پر امریکہ اور صہیونی وحشیانہ حملے ، ایران کے خلاف جنگ کا آغاز

تہران کے خلاف کارروائیوں کو خطے میں نئی جنگ کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، صورتحال انتہائی تشویشناک۔

ہفتہ 28-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
ایران پر امریکہ اور صہیونی  وحشیانہ حملے ، ایران کے خلاف جنگ کا آغاز
0
SHARES
11
VIEWS

تہران – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب اسرائیلی افواج اور امریکی فوج نے آج ہفتے کی صبح ایران پر فضائی جارحیت کا آغاز کر دیا ہے جبکہ غاصب اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں جہاں فضائی حدود بند کر دی گئی ہے اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ایران میں فوجی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

آج صبح سویرے غاصب اسرائیل کے وزیر جنگ نے ایک بیان میں کہا کہ تل ابیب نے ایران پر ایک نام نہاد پیشگی حملے کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اسی وقت پورے غاصب اسرائیل میں سائرن گونج رہے تھے۔

الجزیرہ نے ایک امریکی ذریعے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ امریکہ ایران پر حملے میں غاصب اسرائیل کے ساتھ مل کر شریک ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی نے دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے اور دھوئیں کے بادل اٹھنے کی تصدیق کی ہے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے قلب میں 3 دھماکے سنے گئے جس کے بعد مزید فضائی حملوں کی خبریں موصول ہوئیں اور نشانہ بنائی گئی جگہوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے اڈوں اور طیارہ بردار بحری جہاز سے درجنوں امریکی طیارے حملے کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا دفتر، وزارت انٹیلی جنس، وزارت دفاع اور ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی شامل ہیں۔

دوسری جانب غاصب صہیونی ریاست نے تمام علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ اور حالت جنگ میں منتقلی کا اعلان کر دیا ہے جس میں اہم اداروں کے علاوہ سکولوں، دیگر اداروں اور کاروبار کی بندش، فضائی حدود کی بندش اور ایرانی ردعمل کے پیش نظر اجتماعات پر پابندی شامل ہے۔

یہ غاصب اسرائیلی جارحیت ایران پر حملے کی بڑھتی ہوئی امریکی دھمکیوں کے درمیان سامنے آئی ہے حالانکہ ایٹمی فائل پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات میں مثبت ماحول پایا جا رہا تھا۔

گذشتہ دو دنوں کے دوران تہران پر قریب الوقوع حملے کے بارے میں انتباہات میں شدت آگئی تھی جس میں کئی ممالک نے اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ دیگر ممالک نے ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں۔

Tags: Iran US tensionsIsrael airstrikesIsrael Iran conflictMiddle East warTehran crisis
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.