صیحیونی فوج نے جنگ کے دوران ابو موسیٰ جزیرے پر 2100 میزائل داغے، ایران
اسداران انقلاب کے سینئر مشیر محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے دوران ابو موسیٰ جزیرے پر 2,100 میزائل اور 300 زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے لیکن ایرانی افواج مضبوطی سے کھڑی رہیں۔
تہران(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے دوران ابو موسیٰ جزیرے پر 2,100 میزائل اور 300 زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے لیکن ایرانی افواج مضبوطی سے کھڑی رہیں۔
پریس ٹی وی کے مطابق اتوار کی رات ایران کے قومی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے خلیج فارس کے اس جزیرے پر امریکا-اسرائیل حملے کی شدت اور اس کے بعد تہران کی جانب سے قائم کیے گئے مضبوط ڈیٹرنس (روک تھام) پر تفصیل سے بات کی۔
جنرل نقدی نے کہا ’’دشمن کے جواب میں ہمارے جنگجوؤں کے ردعمل نے امریکی جنگی جہازوں کے عملے پر ایسا نفسیاتی دباؤ ڈالا کہ انھوں نے اپنے ہی بحری کمانڈر کو ہٹا دیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے مخالفین کے خلاف ایک مضبوط دفاعی ڈیٹرنس قائم کر لیا ہے۔