(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے گذشتہ ماہ مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دروان دوخواتین سمیت 54 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں اے بعض تاحال لاپتہ ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنےوالے ادارے کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق صیہونی ریاست کی سب سے محفوظ سمجھی جانے والی جلبوع جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے کےبعد سے قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کا وسیع سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور گذشتہ ایک ماہ کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف شہروں اور علاقوں سے دو خواتین سمیت 54 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے اکثر کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سوا لاکھ سے زائد فلسطینی صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل، رپورٹ
گرفتار افراد میں جلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے رشتہ دار بھی شامل ہیں جنھیں صرف اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کہ وہ فرار ہونے والے قیدیوں کے رشتے دار ہیں اور ان پر شک ہے کہ انھوں نے ان قیدیوں کو کہیں کوئی سہولت فراہم کی ہوگی ۔