• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ہالی ووڈ ستاروں کی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

جمعہ 14-01-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ہالی ووڈ ستاروں کی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فنکاروں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا  کہ اسرائیل نسل پرستی اور ظلم و ستم کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہےاور واضح طور پر فلسطینیوں پر طاقت کا ناجائز استعمال اور نسل پرستی کررہا ہےجس سے  فلسطین میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ہفتے مشہور زمانہ ہالی ووڈ افسانوی فلم ہیری پورٹرمیں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایما واٹسن کی فلسطینی یکجہتی پوسٹ کی حمایت میں فلمی صنعت کے پیشہ ور افراد کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیاجس میں فلم انڈسٹری کی40 سے زائد  مشہور شخصیات نے شرکت کی اور ایک  مشترکہ بیان میں ایما واٹسن کے پیغام کی تائید کی۔

فنکاروں نے بیان میں کہاکہ "ہم ایما واٹسن کے اس سادہ بیان کی حمایت کرتے  ہیں کہ ‘یکجہتی ایک فعل ہے’،جسے  بشمول بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے انسانی حقوق کی خاطر  جدوجہد کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ ایما نے استعمال کیا ہے۔

انہوں  نےانسانی حقوق کی عالمی  تنظیموں کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا  کہ اسرائیل نسل پرستی اور ظلم و ستم کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہےاور واضح طور پر فلسطینیوں پر طاقت کا ناجائز استعما ل اور نسل پرستی  کررہا ہےجس سے  فلسطین میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے، دوسری جانب ہم الشیخ جراح، سلوان سمیت دیگر مقامات پرفلسطینیوں کو بے گھر کیے  جانے کی جاری اسرائیلی مہم  کے خلاف کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم کی تصویر پر "یکجہتی ایک فعل ہے” کے الفاظ کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس پر اسرائیل کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آیا تھا تاہم اب تک اس پوسٹ کو 1.2 ملین سے زیادہ لائکس کے ساتھ ساتھ ہزاروں تبصرے بھی مل چکے ہیں۔

Tags: "سلواناظہار یکجہتیالشیخ جراحانسانی حقوق کی عالمی تنظیمایما واٹسنصہیونیئزممقبوضہ فلسطینہالی ووڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.