(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فنکاروں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نسل پرستی اور ظلم و ستم کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہےاور واضح طور پر فلسطینیوں پر طاقت کا ناجائز استعمال اور نسل پرستی کررہا ہےجس سے فلسطین میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ہفتے مشہور زمانہ ہالی ووڈ افسانوی فلم ہیری پورٹرمیں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایما واٹسن کی فلسطینی یکجہتی پوسٹ کی حمایت میں فلمی صنعت کے پیشہ ور افراد کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیاجس میں فلم انڈسٹری کی40 سے زائد مشہور شخصیات نے شرکت کی اور ایک مشترکہ بیان میں ایما واٹسن کے پیغام کی تائید کی۔
فنکاروں نے بیان میں کہاکہ "ہم ایما واٹسن کے اس سادہ بیان کی حمایت کرتے ہیں کہ ‘یکجہتی ایک فعل ہے’،جسے بشمول بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے انسانی حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ ایما نے استعمال کیا ہے۔
انہوں نےانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نسل پرستی اور ظلم و ستم کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہےاور واضح طور پر فلسطینیوں پر طاقت کا ناجائز استعما ل اور نسل پرستی کررہا ہےجس سے فلسطین میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے، دوسری جانب ہم الشیخ جراح، سلوان سمیت دیگر مقامات پرفلسطینیوں کو بے گھر کیے جانے کی جاری اسرائیلی مہم کے خلاف کھڑے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم کی تصویر پر "یکجہتی ایک فعل ہے” کے الفاظ کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس پر اسرائیل کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آیا تھا تاہم اب تک اس پوسٹ کو 1.2 ملین سے زیادہ لائکس کے ساتھ ساتھ ہزاروں تبصرے بھی مل چکے ہیں۔